پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی جانب سے مردان حملے کی مذمت

امریکی سفارتخانہ آج دوپہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے دفتر کے باہر ہونے والے وحشتناک حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےکہا ہے کہ ہم اس حملے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ معصوم شہریوں پریہ حملہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو انسانی زندگیوں کا کوئی لحاظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔