امریکی لوک موسیقاروں نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA) میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

کنسرٹ میں بینڈ

امریکی قونصل خانے کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی لوک موسیقی بینڈ ’کینٹکی وائنڈرز‘ نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA)میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین بینڈ کی پرفارمنس سے بے انتہا محظوظ ہوئے اور بڑھ چڑھ کر داد دی۔ ’کینٹکی وائنڈرز‘ چار موسیقاروں پر مشتمل امریکی لوک موسیقی بینڈ ہے جس کی قیادت نکوس پاپاس کررہے ہیں۔ بینڈ کے دیگر ممبران میں سیٹھ فالسم (گٹار اور بینجو)، نک لائیڈ (بیس) اور جیسی ویلز (گٹار اور بینجو) شامل ہیں۔

اس موقع پر امریکی قونصل خانے کراچی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ مارک کینڈرک نے کہا کہ موسیقی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قریب لانے کا ذریعہ ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ موسیقی سفارت کاری کا بہترین ذریعہ ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی معاونت سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA) اور امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کے بٹلر اسکول آف میوزک کے درمیان ایک ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کے تحت نا صرف اساتذہ اور طلبا کا تبادلہ کیا جارہا ہے بلکہ نصاب کی تیاری میں تعاون بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکومت کے ثقافتی اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں:
www.eca.state.gov