امریکی شہریوں کے لیے خدمات

ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اسلام آباد،پاکستان میں واقع سفارت خانے میں امریکی شہری خدمات (ACS) کے یونٹ میں خوش آمدید۔ پاکستان میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے ہزاروں امریکی شہریوں کو ACS خدمات فراہم کرتا ہے۔

براہ مہربانی نوٹ فرما لیجیے: ACS ویزا سے متعلق سوالات کے جوابات دینے سے قاصر ہے!

براہ مہربانی امیگرنٹ اور نان۔امیگرنٹ ویزا یونٹ سےاپنے ویزا کے بارے میں سوالات کے سلسلے میں رابطہ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

معمول کی پاسپورٹ اور نوٹری خدمات کے ساتھ اسلام آباد میں ACS یونٹ جیل میں امریکیوں سے ملاقات کرتا ہے، امریکی شہری کی موت کی صورت میں اس کے اہلِ خانہ اور احباب کی اعانت کرتا ہے ، اغواء کی صورت میں خاندان یا بچوں کو مدد کی پیشکش کرتا ہے، امریکی شہریوں کی سلامتی اوروہ جہاں کہیں ہوںان کی خبرگیری کرتا ہے، اور ضرورت مند امریکیوں کو وطن واپس لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم آپ کو امریکی انتخابات میں ووٹ رجسٹر کرانے میں مدد کرسکتے ہیں اور پاکستان میں آپ کی سلامتی اور حفاظت کے بارے میں آپ کومعلومات مہیا کرسکتے ہیں۔

وفاقی سہولیاتی پروگرام