ہمیں تمام روزمرہ خدمات کی انجام دہی کےسلسلے میں ملاقات کے لئے پیشگی تعین وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آن لائن اپائنٹمنٹ کا نظام آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق اپائنٹمنٹ کا وقت طے کرسکیں۔ یہ عمل تیز اور آسان ہےاور ہماری فراہم کردہ خدمت کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
آپ کو تجویز کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے سے کم از کم چھ ماہ قبل پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اپائنٹمنٹ لیں۔ اگر آپ بغیر اپائنٹمنٹ کے تشریف لے آئے، یا آپ کو جو اپائنٹمنٹ درکار ہے آپ نے وہ نہیں لیا، ایسے میں ہم آپ کی مدد نہیں کرسکیں گے۔ برائے مہربانی آپ یقین کرلیجیے کہ آپ کو جو خدمت درکار ہے آپ اسی کےلیے اپنا اپائنمنٹ درست انداز میں طے کر رہے ہیں۔
ہنگامی خدمات کے لیے اپائنٹمنٹ درکار نہیں ہیں۔
اپائنٹمنٹ کیسے حاصل کریں
اپائنٹمنٹ طےیا منسوخ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔<
دستیابی
ہم سوموار تا جمعہ اپائنٹمنٹ کی بنیاد پرخدمات فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے اپائنٹمنٹ کے لیے تاخیر سے پہنچیں تو ہم آپ سے درخواست کرسکتے ہیں کہ آپ اپنے اپائنٹمنٹ کو دوبارہ طے کرلیں۔ ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں کہ آپ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل پہنچ جائیں تاکہ سکیورٹی کلیئرنس کا بھی وقت مل سکے۔
ہم ہنگامی خدمات کے لیے اپائنٹمنٹ طلب نہیں کرتے۔
قونصلر سیکشن تک پہنچنا
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفارت خانہ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیوو میں واقع ہے۔
قونصلر سیکشن تک جانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ڈپلومیٹک شٹل استعمال کریں۔ یہ تھرڈ ایوینیو، نزد قائداعظم یونیورسٹی روڈ، جی فائیو اسلام آباد پر واقع ہے۔ ڈپلومیٹک شٹل آپ کو ڈپلومیٹک شٹل سروس سینٹر سے قونصلر سیکشن تک معمولی کرائے کے عوض پہنچا دے گی۔ آپ اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپ کے پاس آپ کی شناخت ہو، ترجیحی طور پر امریکی پاسپورٹ۔ دیگر اقسام کی شناخت بھی قابل قبول ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کا پاسپورٹ گم ہوگیا ہے اور آپ کو ہنگامی بنیاد پر خدمت درکار ہے تو برائے مہربانی ڈپلومیٹک شٹل سروس سینٹر پر موجود سکیورٹی کو اس بارے میں مطلع کیجیے اوربتائیے کہ آپ امریکی شہری ہیں۔
امریکی سفارت خانےمیں داخل ہونے والے ہر ایک فرد کی تلاشی لی جاتی ہے۔ سامان، الیکٹرونک یا فوٹوگرافی کے آلات کی انتظار گاہ یا سفارت خانے کی حدود میں اجازت نہیں ہے۔ صرف ان افرد کو داخلے کی اجازت ہے جن افراد کا اپائنٹمنٹ ہے، یا ان والدین کوجن کے بچوں کا اپائنٹمنٹ ہے۔ براہ مہربانی دوست یا خاندان کے افراد کو اپنے ہمراہ نہ لائیں کیونکہ ان کو سفارت خانے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ہمرا ہ کیا لانا ہے
سفارت خانے میں داخل ہونے والا ہر فردحکومت کا جاری کردہ موجودہ پاسپورٹ اپنے ہمراہ ضرور لائے۔
براہ مہربانی اپنے اپائنٹمنٹ پر آنے سے قبل تمام مطلوبہ دستاویزات تیار کرلیں اور ان کا پرنٹ نکال لیں۔ مخصوص خدمات کے لیے مطلوبہ دستاویزات کی معلومات نیچے دی گئی ہیں۔ ان خدمات کے لیے اپائنٹمنٹ درکار ہوتی ہے۔
- پاسپورٹ (حاصل کرنے یا تجدید کرنے کے لیے)
- آپ کے امریکی بچے کی پاکستان میں پیدائش کی رپورٹ نوٹری بشمول سوشل سکیورٹی درخواستیں
- پاسپورٹ کے اضافی صفحات
ہمرا ہ کیا نہیں لانا ہے
آپ کے انٹرویو کے دوران مندرجہ ذیل اشیاء سفارت خانے لانے کی اجازت نہیں ہے:
- موبائل فون
- الیکٹرانک ڈیجیٹل آلات
- کیمرہ
- آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ کے آلات
- لیپ ٹاپ کمپیوٹرز
- اسمارٹ گھڑیاں
- بلیوٹوتھ
- پورٹیبل میوزک پلیئر
- سفری بیگ
- بستہ
- بریف کیس
- سوٹ کیس
- کاسمیٹکس (بشمول اسپرے پرفیوم، کولون، اور ٹیلکم یا بےبی پاؤڈر)
- ہر قسم کی بوتل
- اشیائے خوراک
- کوئی بھی سربمہر لفافہ یا پیکج
سکیورٹی اسٹاف کی صوابدید پر دیگر اشیاء بھی ممنوع قرار دی جاسکتی ہیں۔ ممنوع اشیاء کو رکھنے کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔ اگر آپ اپنے ہمراہ اشیائے ممنوعہ لے کر آتے ہیں تو داخلے سے قبل آپ ہی کو انھیں ٹھکانے لگانا ہوگا۔