جب بھی کوئی امریکی شہری بچہ ریا ست ہا ئے متحدہ امریکہ سے باہر پیدا ہو تا ہے تو والدین ایک قانونی
دستا ویز کی درخواست دے سکتے ہیں جسے بیرو ن ملک ولا دت کی قونصلر رپورٹ سی آر بی اے کہتے ہیں ۔شرط ہے کہ درخواست بچے کی اٹھا رویں سالگرہ سے پہلے جمع کروا دی جائے ۔ سی آر بی اے امریکی شہریت کے حقیقی ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جا تا ہے اور یہ تقریبا ً اسی طرح کام کرتا ہے جیسے امریکہ میں ولا دت کا سرٹیفیکٹ کرتا ہے ۔
دستا ویزی شرا ئط
بچہ کووالدین میں سے کسی ایک کے ہمراہ سی آر بی اےکے انٹرویومیں مو جو د ہو نا ضروری ہے ۔برا ہ مہربانی سی آر بی اےکی درخواست جمع کر واتے وقت مندرجہ ذیل چیزیں ہمرا ہ لا ئیں۔تمام دستا ویزات کی اصل پیش کرنا ضروری ہے ۔اگر کسی دستا ویز کی اصل انگریزی میں نہیں ہے تو دونو ں حقیقی اور تصدیق شدہ انگریزی ترجمعے بمعہ فو ٹو کاپی درکا ر ہو ں گے ۔تمام ضروری دستا ویزات جمع کرنے کے بعد آپ یہ عمل یہاں سے شروع کر سکتے ہیں ۔
فارمز
(DS-2029) (PDF 348 KB) بیرو ن ملک ولا دت کی قونصلر رپورٹ کی مکمل درخواست
(PDF165 KB) جسمانی موجودگی کے فارم کا حلف نامہ
اگر والدین میں سے صرف ایک امریکی شہری ہے ۔جس میں امریکہ میں موجودگی کے درست ادوار درج ہوں۔ اسے درست طریقے سے اور مکمل طور سے پُر کر نا ضروری ہے ۔ سی آر بی اےکی درخواستوں میں تا خیر کی اولین وجہ حلف نامے کا غلط طریقے سے پُر کیا جانا ہے ۔
اگر آپ چاہیں تو اس ہی وقت بچے کے پہلے پاسپورٹ کی درخواست بھی جمع کر وا سکتے ہیں ۔پاسپورٹ کی درخواست کی شرا ئط کے بارے میں معلو مات کے لیے ہمارا پاسپورٹ سیکشن ملاحظہ کیجیے ۔
دستا ویزات
اسپتال کےجاری کردہ بچے کی پیدا ئش کے سرٹیفیکٹ کی اصل بمعہ ایک فو ٹو کا پی ۔
بچے کی پیدائش کے سرٹیفیکٹ کی اصل اور نوٹری تصدیق شدہ انگریزی ترجمہ ۔مقامی حکو مت کی اتھا رٹی کا جاری کر دہ مثلا ًیو نین کو نسل ، نادرا ، یا کنٹونمنٹ بورڈ بمعہ اصل کی ایک فو ٹو کاپی اور تصدیق شدہ تر جمہ کے ۔
امریکی شہریت رکھنے والے والدین یا کسی ایک کا امریکی پاسپورٹ اور /یا شہریت کا سرٹیفیکیٹ یا کسی ایک کی تصدیق شدہ کا پیا ں۔تصدیق شدہ کاپیوں کا امریکی نو ٹری پبلک یا امریکی سفارت خانے سے نو ٹری تصدیق لازم ہے ۔ پاکستا نی نو ٹری تصدیق قابل قبول نہیں ہو گی ۔
ایسے والدین جو امریکی شہریت نہ رکھتے ہوں ان کی شہر یت کا ثبو ت مثلا ً پاکستانی پاسپورٹ
والدین کا حقیقی شادی کا سرٹیفیکٹ اور نوٹری تصدیق شدہ انگریزی ترجمہ بمعہ دونو ں کی ایک فو ٹو کا پی
حقیقی طلا ق /مو ت کا سرٹیفیکٹ اور نو ٹری سے تصدیق شدہ انگریزی ترجمہ بمعہ دونوں کی ایک فو ٹو کاپی ۔اسٹیمپ پیپر قابل قبول نہیں ہو گا۔
دستا ویزی ثبوت کہ امریکی شہریت رکھنے والے والدین شہریت منتقل کرنے کے لیے جسمانی موجودگی کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں ۔وہ بچے جن کی پید ائش ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ ءکے بعد کی ہے ان کی امریکہ میں پانچ سال جسمانی مو جودگی کے ثبو ت مطلوب ہیں۔ کم سے کم دو سال امریکی کے چودہ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ہو نے چاہیے ۔جسمانی مو جودگی کے ثبو ت ، بینک اور کریڈٹ کارڈ کی اسٹیٹمینٹ جس میں ما ہوار لین دین واضح ہو، جا ئداد کی لیز ، ڈاک کی مہر لگے خطوط ، گا ڑی کے ریکا رڈز، طبی ریکارڈ ز، فو جی ریکارڈز ، اسکول اور کالج کے کاغذات ڈبلیو ۔ٹوز کے ساتھ ٹیکس گو شوارے ، اآجروں کی جانب سے خطوط یاایچ آر کے ریکا رڈ جس میں ملازمت کے درست ادوار درج ہوں ، تنخواہوں کی رسیدوں اور /یا داخلے /اخراج کی مہرکے ساتھ پاسپو رٹ کی شکل میں ہو سکتے ہیں۔
محض ایک دستا ویز سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں جسمانی موجودگی ثابت نہیں ہو گی ۔کیو نکہ امریکہ میں جسمانی مو جودگی کے بغیر بھی آمدنی وصول کی جا سکتی ہے ، اس لیے سوشل سکیورٹی ، ٹیکس یا بینک کے ریکا رڈزبذات خود جسمانی موجودگی کے ثبوت کے طور پر نہیں ما نے جا سکتے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ اکثر ان دستا ویز کا حصول مشکل ہو تا ہے تا ہم جسمانی مو جودگی کے ثبوت کی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔
فیس
ڈالر ہے۔ 205 امریکی پاسپورٹ اور سی آر بی اےکی کل فیس
(سی آر بی اے ۔۱۰۰ڈالراور پاسپورٹ ۱۰۵ ڈالر)