اگر پاکستان میں امریکی شہری کی رقم گم یا چوری ہوجائے تو سفارت خانہ امریکہ میں موجود دوست یا رشتہ دار سے رقم منگوانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اگر آپ کو پاکستان میں امریکی شہری کو رقم منتقل کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو براہ مہربانی اسلام آباد میں واقع سفارت خانے سےاس نمبر پر (+92) (51) 208-0000 رابطہ کیجیے ۔ امریکہ سے محکمہ خارجہ کے نمبر پر 1-888- 407-4747 کال کیجیے۔ آپ ہمیں ACSIslamabad@state.gov پر ای میل بھی کرسکتے ہیں۔
اے ٹی ایم اور ویسٹرن یونین
پاکستان میں امریکی شہری کو رقم پہنچانے کاسب سے مؤثر طریقہ یہ کہ مطلوبہ فرد کے امریکی بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی جائے اور وہ شخص پاکستان میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے رقم نکال لے۔
اگر یہ طریقہ ممکن نہ ہو تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ ویسٹرن یونین کے ذریعے رقم بھجوائی جائے ۔ویسٹرن یونین کی ویب سائٹ پر موجود ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رقم بھجوائی جائے ۔آپ امریکہ میں اُن سے اس فون نمبر پر 1-800-425-1851 بھی رابطہ کر سکتے ہیں، یا پاکستان میں ان کا مقامی ایجنٹ یہاں کلک کر کے تلاش کر سکتے ہیں۔
رقم کی منتقلی
اگر اے ٹی ایم اورویسٹرن یونین دونوں ہی طریقے ممکن نہ ہوں تو آپ بینک کے ذریعے رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ براہ مہربانی یہ یاد رہے کہ اس طریقے کے ذریعے پاکستان میں رقم دستیاب ہونے میں چودہ دن لگ سکتے ہیں۔
کئی امریکی بینک پاکستانی بینکوں سے الحاق میں ہیں جو فوری طور پر رقم منتقل کردیں گے۔ آپ اپنے امریکی بینک سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکی بینکوں میں سٹی بینک شامل ہے جس کی شاخیں پاکستان میں موجود ہیں۔ سٹی بینک کا کہنا ہے کہ رقم کی منتقلی میں چودہ دن لگ سکتے ہیں۔
آپ بیرون ملک مالی اعتبار سے ہنگامی صورتحال کے بارے میں یہاں سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
سوالات؟
ACSIslamabad@state.gov ای میل