- قانونی خدمات
- طبی معلومات
- نوٹری خدمات
امریکا میں قانونی مقاصد کیلیے استعمال کی جانے والی دستاویزات کو امریکی قونصلر افسر کی جانب سے تصدیق کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ وہ افراد جو ایسی دستاویزات پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، انہیں امریکی شہری خدمات کے شعبے میں پیش ہونا ضروری ہے۔ ایسے درخواست گذاروں کو قابل قبول شناخت مثلا پاسپورٹ، مقررہ فیس اور کاروائی کیلیے درکار گواہ مہیا کرنے ہوں گے۔ درخواست گذاروں کیلیے ضروری ہے کہ وہ دستاویزات پر اس وقت تک دستخط نہیں کریں جب تک نوٹری افسر اس کیلیے نا کہے۔ دستاویزات کی نوعیت کے مطابق نوٹری افسر درخواست گذار سے آزادانہ حیثیت میں دستخط کرنے اور دستاویزات کے مندرجات سے واقف ہونے کا حلف لے گا۔
واضح رہے کہ نوٹری افسر دستاویزات کے مندرجات درست ہونے کی تصدیق نہیں کرتا بلکہ اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ درخواست گذار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ نوٹری افسران تصدیق کی جانے والی دستاویزات یا ان کے مندرجات کے بارے میں کوئی قانونی رائے نہیں دے سکتے۔
امریکی تعلیمی اسناد کی تصدیق
امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے امریکی جامعات اور تعلیمی اداروں کی جانب سے جاری کی گئی اسناد کی تصدیق یا اس قسم کی دوسری دستاویزات کیلیے نوٹری خدمات فراہم نہیں کرسکتے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کیلیے امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ ملاحضہ کیجئے۔
براہ مہربانی نوٹ فرمائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ ان فہرستوں میں شامل افراد یا اداروں کے نام، ان کی جانب سے مہیا کی جانے والی خدمات کے معیار یا شہرت یا پیشہ ورانہ اہلیت سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔ اس فہرست میں شمولیت امریکی محکمہ خارجہ یا امریکی حکومت کی توثیق کسی بھی صورت نہ سمجھا جائے۔ نام انگریزی کے حروف تہجی کے اعتبار سے درج کئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ اس ترتبیب کی کوئی اہمیت نہیں۔ فہرست میں فراہم کردہ معلومات براہ راست مقامی خدماتفراہم کرنے والے مقامی اداروں سے حاصل کی گئی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ ان معلومات کا ضامن نہیں۔