مریکن سٹیزن سروسز یونٹ کے بیرون ملک ولادت کی قونصلر رپورٹ (سی آر بی اے) اور پہلے امریکی پاسپورٹ کی پری رجسٹریشن کے صفحے پر خوش آمدید۔ بیرون ملک ولادت کی قونصلر رپورٹ (سی آر بی اے) کے انٹرویو کے لئے پری رجسٹریشن کی کامیابی کے ساتھ تکمیل ضروری ہے۔ پری رجسٹریشن کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ درخواست گزار انٹرویو کے دن پوری طرح تیار ہوں اور انہیں درخواست کی کارروائی کی تکمیل کے عرصے کے دوران سفارتخانے کے کم سے کم چکر لگانے پڑیں۔
اپنے بچے کی سی آر بی اے اور پہلے پاسپورٹ کے حصول کی درخواست کا عمل شروع کرنے کے لئے ازراہ مہربانی درکار کوائف کی فراہمی کی جگہیں اچھی طرح پُر کریں اور درکار دستاویزات اسکین کرکے انہیں ساتھ منسلک کریں۔ فارم اس وقت تک جمع نہیں کرایا جاسکتا جب تک تمام دستاویزات ساتھ منسلک نہ کردی جائیں۔ ازراہ مہربانی یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ بچے کے سی آر بی اے کے لئے درخواست جمع کراتے وقت گو کہ بچے کے پہلے پاسپورٹ کے لئے درخواست جمع کرانا لازمی نہیں، لیکن اس کی پُر زور سفارش کی جاتی ہے۔ درج ذیل فارم مکمل کئے جانے اور جمع کرائے جانے کے بعد ہم ایک یا دو کاروباری روز کے اندر آپ سے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں گے۔ اپائنٹمنٹ دینے سے قبل ہم آپ کو دستاویزات میں کسی قسم کی کمی دُور کرنے یا درستگی کرنے کی درخواست کریں گے۔
کسی قسم کے سوالات یا فنی معاملات پر رہمنائی کے لئے ازراہ مہربانی ای میل کریں: