گمشدہ یا چوری شدہ پاسپورٹ
اگر آپ کا پاسپورٹ گم یا چوری ہوجائے تو آپ کو تجویز کیا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا ہے اس علاقے کی مقامی پولیس کو چوری یا گمشدگی کی اطلاع دی جائے۔ پاسپورٹ کے حصول کے لیے آپ پر لازم ہے کہ آپ ذاتی طور پر سفارت خانے تشریف لائیں۔ پاسپورٹ کی گمشدگی یا چوری ہونے کا ادراک ہوتے ہی آپ کو جلد از جلد پاسپورٹ کی تبدیلی کے لیے (DS-11) (PDF 100 KB) فارم پُر کرنا چاہیے۔& مطلوبہ دستاویزات اور فیس کے ساتھ آپ کو درج ذیل دستاویز بھی اپنے ہمراہ لانی ہوں گی:
- چوری یا گمشدگی کی پولیس رپورٹ جس میں واقعہ کے بارے میں تحریر ہو؛ اور گمشدگی یا چوری کا مکمل حلفیہ بیان