بالغاں پاسپورٹ

امریکی شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ کیلیے درخواستیں صرف بذریعہ اپائنٹمنٹ وصول کی جاتی ہیں۔ اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کیلیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں۔ ہنگامی صورت کے علاوہ تمام درخواستیں مزید کاروائی کیلیے امریکا کی ریاست نیو اورلینز کے قومی پاسپورٹ سینٹر بھیجی جاتی ہیں۔ درخواست جمع کراتے وقت درخواست گذار کا موجود ہونا ضروری ہے۔ اگر درخواست گذار کی عمر 16 سال سے کم ہے تو دونوں والدین کا درخواست پر دستخط کرنے کیلیے موجود ہونا لازمی ہے۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود نا ہو تو غیر حاضر والد یا والدہ کو فارم DS-3053 فارم (PDF 72 KB) پُر کر کے اس کی نوٹری پبلک سے تصدیق کرانا ضروری ہے۔

  • ماضی میں جاری کیا گیا امریکی پاسپورٹ
  • امریکی شہریت کا دستاویزی ثبوت (مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک یا دنوں)

    پیدائش کا اصل امریکی سرٹیفکیٹ یا محکمہ ریکارڈ کے اہلکار کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی

    بیرون ملک پیدائش کی صورت میں امریکی قونصلر رپورٹ

  • شناخت  کا ثبوت (مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک یا ایک سے زائد)

    ماضی میں جاری کیا گیا امریکی پاسپورٹ

    امریکی شہریت کا سرٹیفکیٹ

    مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی شناختی دستاویز مثلاً ڈرائیونگ لائسنس

  • مندرجہ ذیل شرائط پر پوری اترنے والی ایک تصویر

    تصویر رنگین ہو اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران لی گئی ہو۔

    تصویر 2 انچ چوڑی اور 2 انچ لمبی ہو۔

    تھوڑی اور سر کے اوپری حصے کے درمیان فاصلہ ایک انچ سے زائد اور 8/3 1 انچ سے کم ہو۔

    تصویر واضح ہو جس میں سفید پس منظر کے سامنے مکمل چہرہ نظر آرہا ہو اور پتلے کاغذ پر پرنٹ کی گئی ہو۔

    تصویر کا پرنٹ 225 فارن ہائٹ یا 107 سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہو۔

    تصویر بغیر چشمے، ٹوپی یا سر ڈھکے عام لباس میں لی گئی ہو۔ مخصوص طبی یا مذہبی ضروریات کے پیش نظر اس شرط میں نرمی کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کیلیے امریکی قونصل خانے سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    تصویر میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی گئی ہو جس سے درخواست گذار کی ظاہری شناخت تبدیل ہو جائے۔

  • پاسپورٹ گم یا چوری ہونے کی ایف آئی آر
  • پاسپورٹ گم یا چاری ہونے کا حلف نامہ DS-64 فارم (PDF 52 KB)

امریکی پاسپورٹ کیلیے درخواست فارم (DS-11 فارم (PDF 104 KB) یا DS-82 فارم (PDF 84 KB)) کالی سیاہی میں واضح اور مکمل انداز میں پُر کیا جائے۔ DS-11 ایک مکمل اور طویل فارم ہے جبکہ DS-82 مختصر اور آسان ہے۔ درخواست گذاروں کیلیے ضروری ہے کہ وہ DS-11 فارم استعمال کریں۔ اگر وہ مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترتے ہیں تو DS-82 فارم استعمال کرسکتے ہیں۔

  • گذشتہ 15 سال کے درمیان درخواست گذار کو امریکی پاسپورٹ جاری کیا جاچکا ہو۔
  • درخواست داخل کرنے کے وقت درخواست گذار اپنا حالیہ پاسپورٹ جمع کراسکتا ہو۔
  • حالیہ امریکی پاسپورٹ حاصل کرنے کے وقت درخواست گذار کی عمر کم از کم 16 سال ہو۔
  • اگر درخواست گذار مندرجہ بالا تمام شرائط پر پورا نہیں اترتا اور اس کا پاسپورٹ گم، چوری یا خراب ہو گیا ہے تو ضروری ہے کہ وہ DS-11 فارم پُر کرے۔
  • ایسے درخواست گذار جو پاسپورٹ کے اجرا کیلیے دو ہفتے انتظار نہیں کرسکتے ان کیلیے ویزا سیکشن محدود مدت کیلیے ناقابل تجدید پاسپورٹ جاری کرسکتا ہے۔