16 سال سے کم عمر تمام بچوں کو والدین میں سے کسی ایک کے ہمراہ امریکی پاسپورٹ کی درخواست کیلیے پیش ہونا ہوگا۔ 16 سال سے کم عمر درخواست گذاروں کے والدین کو درخواست پر دستخط کرنے کیلیے موجود ہونا ضروری ہے۔ اگر کسی وجہ سے والدین میں سے کوئی ایک پیش نہیں ہوسکتا تو مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کوئی ایک درکار ہوگی۔
غیر حاضر والد یا والدہ کی رضامندی کا فارم DS-3053 جس کی امریکی نوٹری پبلک سے تصدیق کرائی گئی ہو۔