اس بات کی تصدیق کہ حاضر ہونے والے والد یا والدہ ہی وہ واحد شخص ہیں جو بچے کے پاسپورٹ کی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اس بات کا ثبوت مندرجہ ذیل دستاویزات میں سے کسی ایک کے ذریعے دیا جاسکتا ہے۔
- بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ جس میں والد یا والدہ میں سے کسی ایک کا نام موجود ہو۔
- بچے کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ جس میں والد یا والدہ میں سے کسی ایک کا نام موجود ہو۔
- اگر درخواست دینے والے والد یا والدہ ہی بچے کو گود لینے والے واحد شخص ہیں تو بچے کو گود لینے کا حکم نامہ۔
- بچے کی تحویل کے بارے میں عدالتی حکم نامہ جس میں درخواست دہندہ والد یا والدہ کو بچے کے بارے میں فیصلے کرنے کا مکمل اختیار دیا گیا ہو۔ غیر حاضر والد یا والدہ کا بچے سے کوئی رابطہ نہیں ہو اور عدالتی حکم نامہ کسی صورت بچے کے آزادانہ سفر پر پابندی نا لگاتا ہو۔
- غیر حاضر والد یا والدہ کے بچے سے لاتعلقی کے بارے میں عدالتی حکم نامہ۔
- غیر حاضر والد یا والدہ کی موت کا سرٹیفکیٹ۔
واضح رہے کہ غیر معمولی خاندانی پس منطر کی صورت میں دونوں والدین کی موجودگی کی شرط میں امریکی محکمہ خارجہ کے قواعد و ضوابط کے تحت نرمی کی جاسکتی ہے۔ اس صورت میں درخواست گذار کو غیر معمولی خاندانی پس منظر کے بارے میں ایک حلفیہ بیان داخل کرنا ضروری ہے۔
ضروری دستاویزات
ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے ساتھ ساتھ درخواست گذار کو مندرجہ ذیل دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی۔
والدین کی شناخت – مندرجہ ذیل میں سے ایک یا ایک سے زائد دستاویزات
- امریکی پاسپورٹ
- غیر ملکی پاسپورٹ
- متعلقہ مجاز ادارے کی جانب سے جاری کردہ شناختی دستاویز مثلاً ڈرائیونگ لائسنس
ولدیت کا ثبوت – مندرجہ ذیل میں سے ایک یا ایک سے زائد اصل دستاویز بمعہ فوٹو کاپی
- تصدیق شدہ امریکی پیدائشی سرٹیفکیٹ جس میں والدین کا نام درج ہو۔
- تصدیق شدہ غیر ملکی پیدائشی سرٹیفکیٹ بمعہ انگریزی ترجمہ جس میں والدین کا نام درج ہو۔
- بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ جس میں والدین کا نام درج ہو۔
- بچے کو گود لینے کی صورت میں عدالتی حکم نامہ جس میں والدین کا نام درج ہو۔
- بچے کی تحویل سے متعلق عدالتی حکم نامہ۔
- بچے کی سرپرستی سے متعلق عدالتی حکم نامہ۔
واضح رہے کہ اگر درخواست دہندہ والد یا والدہ کا خاندانی نام بچے کے خاندانی نام یا ولدیت کے سرٹیفکیٹ پر درج نام سے مختلف ہے تو ایک اضافی دستاویز جمع کرنی لازمی ہے جس کے ذریعے درخواست دہندہ کا بچے سے تعلق ثابت ہو مثلاً شادی یا طلاق کا سرٹیفکیٹ یا عدالتی حکم نامہ۔
بچے کی شہریت کا ثبوت – مندرجہ ذیل اصل دستاویزات میں سے کوئی ایک یا ایک سے زائد
- ماضی میں جاری کیا گیا امریکی پاسپورٹ
- امریکی پیدائش کا سرٹیفکیٹ
- امریکی شہریت کا سرٹیفکیٹ
- بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ
مندرجہ ذیل شرائط پر پوری اترنے والی ایک تصویر
- تصویر رنگین ہو اور گذشتہ چھ ماہ کے دوران لی گئی ہو۔
- تصویر 2 انچ چوڑی اور 2 انچ لمبی ہو۔
- تھوڑی اور سر کے اوپری حصے کے درمیان فاصلہ ایک انچ سے زائد اور 8/3 1 انچ سے کم ہو۔
- تصویر واضح ہو جس میں سفید پس منظر کے سامنے مکمل چہرہ نظر آرہا ہو اور پتلے کاغذ پر پرنٹ کی گئی ہو۔
- تصویر کا پرنٹ 225 فارن ہائٹ یا 107 سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہو۔
- تصویر بغیر چشمے، ٹوپی یا سر ڈھکے عام لباس میں لی گئی ہو۔ مخصوص طبی یا مذہبی ضروریات کے پیش نظر اس شرط میں نرمی کی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں مزید جاننے کیلیے امریکی قونصل خانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
- تصویر میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں کی گئی ہو جس سے درخواست گذار کی ظاہری شناخت تبدیل ہو جائے۔
واضح رہے کہ جیسے جیسے بچے کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے وہ پچھلے پاسپورٹ میں اپنی تصویر سے مختلف نظر آنے لگتا ہے۔ ایسا اس وقت بھی ہوتا ہے جب بچے کا پچھلا پاسپورٹ اس وقت جاری کیا گیا ہو جب وہ نومولود تھا۔ ایسی صورت میں والدین کیلیے ضروری ہے کہ وہ بچے کی جسمانی نشونما ثابت کرنے کیلیے پچھلے پاسپورٹ کے جاری ہونے کے بعد سے لے کر درخواست جمع کرانے تک کی کئی تصاویر ساتھ لائیں۔ یہ تمام تصاویر والدین کو واپس کر دی جائیں گی۔