امریکی پاسپورٹ کیلیے درخواست دینے والے افراد کو چاہیے کہ وہ DS-11 فارم (PDF 104 KB)ڈاون لوڈ کر کے سفید A-4 یا لیٹر سائز کاغذ پر پرنٹ کر لیں۔ خیال رہے کہ ہر صفحہ علحیدہ کاغذ پر پرنٹ کیا جائے۔ اس فارم میں دی گئی ہدایات امریکا میں پاسپورٹ کی درخواست کیلیے ہیں۔ دیگر ممالک میں درخواست دینے والے افراد شروع کے دو صفحات پُر نا کریں۔ اس فارم کے سیکشن 1 تا 22 پُر کرنا لازمی ہے۔ تمام معلومات انگریزی بلاک لیٹرز اور کالی سیاہی میں پُر کی جائے۔
سوشل سیکورٹی نمبر – اس حصے کو پُر کرنا لازمی ہے۔ اگر درخواست گذار کے پاس کبھی سوشل سیکورٹی نمبر نہیں رہا تو متعلقہ خانوں میں صفر کے ہندسے لکھیں جائیں۔
پتہ – اس حصے میں پاکستان کا پتہ لکھنا ضروری ہے چاہے وہ درخواست گذار کے گھر کا پتہ ہو یا جہاں وہ عارضی قیام کریں گے۔
مستقل پتہ – درخواست گذار کو چاہیے کہ اس حصے میں اپنا مستقل پتہ لکھیں۔ ضروری نہیں کہ وہ پتہ پاکستان یا امریکا کا ہو۔
سفر کی منصوبہ بندی اور ہنگامی صورتحال میں رابطے کی اطلاع – یہ معلومات فراہم کرنا ضروری نہیں لیکن درخواست پر کاروائی اور مستقبل میں درخواست گذار کی معاونت میں مددگار ہو سکتی ہے۔
حلف اور دستخط – درخواست گذار کو درخواست پر قونصل خانے میں قونصلر افسر کی موجودگی میں دستخط کرنے ہوں گے۔ درخواست مکمل کرنے سے پہلے صفحہ نمبر چار پر موجود شرائط ضرور پڑھ لیں۔ اگر درج شدہ شرائط پوری کر دی گئی ہیں یا ان کا اطلاق درخواست گذار نہیں ہوتا تو ان کو کاٹ دیں اور صرف وہ شرائط رہنے دیں جن کا اطلاق ہوتا ہے۔ درخواست کے ساتھ دستخط شدہ وضاحتی بیان پیش کرنا ضروری ہے۔