قانونی نام تبدیل کریں

اگر درخواست گذار نے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے تو یہ تبدیلی پاسپورٹ پر ظاہر کرنے کیلیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی پاسپورٹ کے ڈیٹا پیج پر کسی قسم کی تبدیلی یا ترمیم نہیں کی جائے گی۔

اگر نام کی تبدیلی پاسپورٹ کے اجرا کے ایک سال کے اندر کی گئی ہے تو درخواست گذار کو چاہیے کہ وہ درخواست فارم DS-5504 (PDF 84 KB)، پاسپورٹ، اصل نکاح نامہ یا نام کی تبدیلی کا عدالتی حکم اور تصاویر جمع کروائے۔ اس کاروائی کیلیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

اگر پاسپورٹ 12 ماہ یا اس سے پہلے جاری کیا گیا ہو تو درخواست گذار کو پاسپورٹ کی تجدید کے معمول کے طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔ اس صورت میں تمام متعلقہ فیسوں کا اطلاق ہو گا۔