گمشدہ اور چوری شدہ پاسپورٹ

امریکی پاسپورٹ گم یا چوری ہو جانے کی صورت میں اس کی اطلاع متعلقہ علاقے کی پولیس کو دینا ہوگی۔ متبادل پاسپورٹ کی درخواست جتنی جلد ممکن ہو دی جائے اور اس کاروائی کیلیے درخواست گذار کا امریکی قونصل خانے آنا ضروری ہے۔ نئے پاسپورٹ کے حصول کیلیے تمام مطلوبہ شرائط کے علاوہ مندرجہ ذیل اضافی دستاویزات درکار ہوں گی۔

  • پاسپورٹ گم یا چوری ہونے کی ایف آئی آر

نقصان زدہ پاسپورٹ

پاسپورٹ کی معیاد سے قطع نظر نقصان زدہ یا خراب حالت میں موجود پاسپورٹ کو تبدیل کرنا لازمی ہے۔ نئے پاسپورٹ کیلیے مطلوبہ دستاویزات اور فیس کے علاوہ حلفیہ بیان بھی جمع کرانا ہوگا جس میں پاسپورٹ کو نقصان پہنچنے کی وجہ بیان کرنا ضروری ہے۔