لاگو کرنے کے لئے کہاں

کیا مجھے سفارت خانہ جانا ضروری ہے؟

پاسپورٹ حاصل کرنے کے درخواست گزاروں کو امریکی سفارتخانے کی پاسپورٹس سروس میں ذاتی طور پر آنا پڑتا ہے۔ اگر آپ سولہ سال سے کم عمر کے بچے کے پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کروا رہے ہیں تو بچہ اور والدین دونوں کا موجود ہونا لازمی ہے، والدین میں سے کسی ایک کے آنے کی صورت میں وہ عدالتی حکم نامہ بھی ساتھ لائیے جس میں تحریر ہو کہ بچہ صرف اسی کی تحویل میں ہے، دوسرے کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہو، یاوالدین میں غیر حاضر کی جانب سے نوٹری سے تصدیق شدہ مخصوص حالات کے تحت اجازت نامہ کا بیان حلفی ہو۔

پاسپورٹ کےاجراء کے عمل کا وقت

ہنگامی صورت حال کے سوا، پاسپورٹس امریکہ میں پرنٹ ہوتے ہیں اور انھیں سفارت خانے تک پہنچانے میں دو سے تین ہفتے لگ جاتے ہیں۔ آپ کو پاسپورٹ تیار ہونے کی اطلاع خودکار ای میل کے ذریعے موصول ہوگی۔

ہنگامی سفر کی صورت میں جب دو سے تین ہفتے کا انتظار مشکلات کا سبب بن سکتا ہوتو قونصلر سیکشن کو اختیار حاصل ہے کہ وہ قلیل المعیاد اورناقابل توسیع پاسپورٹ جاری کرے ۔

پاسپورٹ حوالگی کے طریقے

جب آپ کا پاسپورٹ تیار ہوجائے گا تو آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہم پاسپورٹس ڈاک کے ذریعے بھیجنے سے قاصر ہیں۔ پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے براہ مہربانی زائدالمعیاد پاسپورٹ اور فیس کی رسید اپنے ہمراہ لائیں اورامریکی اور پاکستانی تعطیلات ک ے علاوہ سوموار یا جمعرات کو دوپہر 1:00 بجے سے 3:30 بجے کے درمیان تشریف لائیں۔ سولہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنا پاسپورٹ بذات خود وصول کریں۔ سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کا پاسپورٹ ان کے والدین میں سے کوئی ایک بھی وصول کرسکتا ہے۔ پاسپورٹ کی وصولی کے لیے اپائنٹمنٹ ضروری نہیں۔

تمام کاغذات اصل ہوں؛اسٹیمپ پیپر پر کوئی بھی دستاویز ناقابل قبول ہوگی۔ اگر دستاویز انگریزی زبان میں نہیں ہے تو اس کا تصدیق شدہ انگریزی ترجمہ فوٹو کاپی کے ساتھ مطلوب ہوگا۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ مندرجہ ذیل درخواستیں وصول کرتا ہے: