اگر آپ یا آپکا امریکی شہریت کا حامل کوئی رشتہ دار یا دوست پاکستان میں رہتے ہوئے کسی جرم کا نشانہ بنے ہوں تو ازراہ مہربانی امریکی 92512080000 سفارتخانہ سے اس نمبر پر رجوع کریں۔ امریکہ سے محکمہ خارجہ کو اس نمبر پر کال کریں۔ 18884074747
آپ ہمیں اس ایڈریس پر ای میل بھی کرسکتےہیں: ACSIslamabad@state.gov
آپ کو مقامی پولیس کو جلد از جلد ایک درخواست جسے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کہا جاتا ہے، جمع کرانی چاہئے اور اس کی ایک نقل اپنے پاس رکھنی چاہئے۔ آپ کو جرم کے وقوعہ سے قریب ترین واقع پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرانی چاہئے۔ سوالات؟ ہمیں اس پتے پر ای میل کریں: ACSIslamabad@state.gov