بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کے لیے غیر حا ضر ہو تے ہو ئے وو ٹ ڈالنے کی
معلو مات
2010ءسے بیرون ملک سے وو ٹنگ کے نئے قوانین کا اطلا ق شروع ہو گیاہے ۔ اگر آ پ چا ہتے ہیں کہ امریکہ سے با ہر رہتے ہو ئے بھی ووٹ ڈال سکیں
تو ہر سال فیڈرل پوسٹ کا رڈ ایپلیکیشن(FPCA) کو مکمل کر کے اپنے مقامی انتخا بی حکام کوبھجوا دیں ۔ ایسا کرنا آسان ہے ،عمل کے آغاز کے لیے صرفwww.FVAP.gov پر جائیں، جوامریکی شہریوں کے لیے غیر حا ضر رہتے ہو ئے ووٹ ڈالنے کی معلو مات کے لیے امریکی حکو مت کی سرکاری ویب سا ئٹ ہے ۔
ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ہر جنوری میں نیا FPCAجمع کروانے کی عادت ڈال لیں تا کہ اس بات کو یقین بنایا جا سکے کہ آپ پورے سال میں جس بھی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اس کے بیلَٹس آپ تک پہنچتے رہیں۔ہر دوسرے سال نومبر میں ہو نے والے عام انتخا بات کے علا وہ ہو سکتا ہے آپ وفاقی یا ریاست کے پرائمری الیکشنز ، خصوصی الیکشنز ، ایمرجنسی الیکشنز اور رَن آف الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں۔
غیر حا ضری میں ووٹ ڈالنے کے بنیادی نکات
غیر حا ضری میں وو ٹ ڈالنے کے عمل کے چار یا پانچ سادہ سے اقدا مات ہیں۔
- آپ ایک مکمل FPCAاپنے انتخابی اہلکار کو بھیجیں
- وہ آ پ کی وو ٹ ڈالنے کی اہلیت کی تصدیق کر کے آپ کا نام غیر حا ضری بیلَٹ مو صول ہونے والوں کی فہرست میں شامل کر دیں گے
- وہ آپ کو بغیر پْر کیا ہو ا غیر حا ضری بیلَٹ ڈاک سے بھجیں گے جو آپ کو الیکٹرونکلی بھی دستیاب ہو گا
- آپ بیلَٹ پْر کریں اور بیلَٹ رسید جمع کروانے کی آخری تا ریخ سے پہلے اسے واپس بھیج دیں
- اگر آپ کو بیلَٹ مو صول نہیں ہو تا تو ووٹ کے لیے ایمرجنسی فیڈرل را ئٹ ان بیلَٹ کا استعمال کریں
غیر حا ضری میں بیلَٹ کی درخواست
بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کے لیے ، آپ کو اپنی ریاست میں اپنی قانونی )ووٹنگ(رہائش گاہ کے مقامی انتخابی اہلکاروں کے پاس ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر کر نا ہو گا اور آپ کو ہر سال غیر حا ضری بیلَٹ مو صول ہونے کی درخواست دینی ہو گی ۔آپ دو نو ں کے لیے ایک ہی فارم استعما ل کر سکتے ہیں- فیڈرل پوسٹ کارڈ ایپلیکیشن (FPCA) جب بھی آپ نام ، ای میل یا رہا ئشی پتہ تبدیل کریں یا کہیں اور جا ئیں تو ایک نیا FPCA جمع کروائیں۔
فارم مکمل کر نے کے لیے ، یا تو FVAP یا بیرو ن ملک ووٹ فا ونڈیشن کی ویب سا ئٹس پر جائیں جہاں ایک آن لائن معا ون آپ کو پو رے عمل سے آگاہ کر ے گا ۔آپ کسی بھی امریکی سفارت خانے یا قونصلیٹ یا سِٹیزن ووٹر پیج سے FPCA اور اپنی ریاست کے تقاضوں کی کاپی حا صل کر سکتے ہیں ۔ آپ کی ریاست آپ کو اپنا FPCA ڈاک ، فیکس یا ای میل کے ذریعے جمع کروانے کی اجا زت دے سکتی ہے ۔ )ووٹنگ اور اپنا بیلَٹ واپس کرنے کے اختیارات کے بارے میں مندرجہ ذیل دیکھیے ۔(اپنی اسٹیٹ کے مو جودہ تقاضوں کے لیے FVAP ووٹنگ کے آن لا ئن ہد ایت نامے سے رجو ع کریں ۔ اگر آپ فارم مکمل کر کے جمع کروانے کے لیے مدد چا ہتے ہیں تو قریبی سفارت خانے یا قونصلیٹ میں وو ٹنگمیں معا ونت کے آفیسر سے رابطہ کیجیے ، یا فیڈرل ووٹنگ میں معاونت کے پرو گرام کی ویب سائٹ پر دستیاب اضافی وسائل چیک کیجیے ۔
اپنا بغیر پْر کیا ہوا غیر حا ضری بیلَٹ وصول کرنا
اب یہ ایک قانونی تقا ضہ ہے کہ ریاست عام انتخاب سے 45 دن قبل بیرو ن ملک مقیم شہریو ں کو بیلَٹ بھجوائے ، کسی ہنگامی صورت حال کے سوا دیگر انتخابات کے لیے بیلَٹس روانہ کر نے کے لیے وقت کی حد مختصر ہے ۔قانونی تقاضہ یہ بھی ہے کہ آپ کی ریاست آپ کے بغیر پْر ہو ئے بیلَٹس الیکٹرونک، فیکس، ای میل یا انٹرنیٹ ڈاون لو ڈ کے ذریعے دستیاب بنا ئے۔FPCA پرجگہ مختص ہے جہاں آپ اپنے مقامی اہلکا ر کو آگاہ کر سکتے ہیں کہ آپ یہ بیلَٹ کس طرح وصول کر نا چا ہتے ہیں ۔اب آپ کو غیر حا ضری بیلَٹس تمام انتخا بات کے لیے مو صول ہو تے ہیں یا صرف وفاقی عہدوں کے لیے اس کا انحصار آپ کی ریاست اور بیرو ن ملک آپ کے اسٹیٹس پر ہے ۔
ووٹ دے کر اپنا بیلٹ واپس کرنا
اپنے بیلَٹ کو احتیا ط اور درست طریقے سے مکمل کر کےریاست کی بیلَٹ وصولی کی آخری تاریخ سے پہلے اپنے مقامی انتخابی اہلکاروں کو واپس بھجوا ئیں۔ بیرون ملک وو ٹروں کے پاس ووٹ دے کر بیلَٹ واپس بھجوانے کے کئی طریقے ہیں۔
- مقامی ڈاک – اگر آپ ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہا ں سے امریکہ تک کی ڈا ک کی سروس مو ثر ہے تو آپ اپنے بیلَٹ لفا فے پر ضرورت کے مطا بق ڈاک ٹکٹ چسپا ں کر کے ارسال کر سکتے ہیں۔
- امریکی سفارت خانے کا پا ؤ چ /فو جی ڈاک سروس (APO/FPO)-سرکاری انتخابی بیلَٹ لفا فے جن پر ڈاک ٹکٹ کی قیمت ادا ہو چکنے کا نشان ہو ، انھیں امریکی سفارت خانے کے پا ؤچ یا فوجی ڈاک سروس کے ذریعے مفت ارسال کیا جا سکتا ہے ۔آپ FVAP کی ویب سا ئٹ پر دستیاب پہلے سے قیمت ادا ہو چکنے کے نشان والے لفا فوں کے پرنٹ آؤ ٹ نکال کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔نو ٹ : آپ کو اپنی قریبی قونصلیٹ یا سفارت خانے میں خود جا کر اپنا بیلَٹ جمع کروانا ہو گا ۔برا ہ مہربانی اپنے ملک میں دستیا بی کے او قات اور مخصوص ہدا یات کے لیے قونصلر سیکشن سے رابطہ کیجیے ۔
- فیکس ، ای میل یا انٹر نیٹ – کئی امریکی ریاستیں اب بیلَٹ الیکٹرونک طریقے سے واپس بھیجنے کی اجا زت دیتی ہیں۔اپنی ریاست میں ووٹ الیکٹرونک طریقہ سےبھجوانے کے مختلف طریقوں کے لیے فیڈرل وو ٹنگ میں معاونت کے پروگرا م کے ووٹنگ کے معا ونتی ہدا یت نامے سے رہنمائی حاصل کریں۔
- ایکسپریس کو رئیر سروس – اگر وقت کی کمی ہو یا مقامی ڈاک کا نظام قابل اعتما د نہ ہو تو آپ فیڈیکس ، ڈی ایچ ایل یا یو پی ایس جیسی پیشہ ورانہ کو رئیر سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ووٹروں کے لیے قیمتو ں میں کمی کی معلو مات کے لیے بیرو ن ملک ووٹ فا ونڈیشن کی ویب سائٹ سے رجو ع کیجیے ۔نو ٹ : فیڈیکس پی او باکس پر پارسل نہیں بھجواتا ۔
ہنگامی را ئٹ اِن بیلٹ کا استعمال
ایک غیر فعال ووٹر بن کرنہ رہیں جوایک ایسے بیلَٹ کے انتظار میں ہوجو ممکن ہے کہ آپ تک وقت پر نہ پہنچے ۔اگر آپ کو تمام درست اقدامات اٹھانے کے با وجود انتخابات سے 30 دن پہلے تک بیلَٹ مو صول نہیں ہو ا تو آپ کو فیڈرل را ئٹ اِن غیر حا ضری بیلَٹ (FWAB) کر کے جمع کروا دینا چا ہیے ۔مدد کے لیے اپنے قریبی امریکی سفارت خانے یا قونصلیٹ میں وو ٹنگ کے معا ون افسر سے رابطہ کیجیے یا FWAB یہاں سے ڈاون لوڈ کیجیے ،اپنی پسند کے امید واروں کے نام لکھیں اور اپنے مقامی انتخابی اہلکا رو ں کو بھجوا دیں ۔اگر بعد میں آپ کا با قاعدہ غیر حا ضری بیلَٹ پہنچ جا ئے تو اسے بھی بھر کے بھیج دیں ۔آپ کاFWAB با قاعدہ بیلٹ اسٹیٹ کی بیلَٹ رسید کی آخری تا ریخ سے پہلے آپ کے مقامی انتخابی اہلکاروں تک نہ پہنچنے کی صورت میں بھی مانا جائےگا ۔ دونوں بیلَٹس درست طریقے سے جمع ہو نے سے آ پ کا ووٹ نہ تو منسوخ ہو گا نہ ہی دو ووٹ گنے جا ئیں گے ۔
ووٹ ڈالنے کی اہلیت
اٹھا رہ سال یا اس سے زا ئد عمر کے زیا دہ تر امریکی شہری جو امریکہ کے باہر مقیم ہیں امریکہ کے بنیا دی اور عام انتخابات میں وفاقی عہدوں کے امیدواروں کے لیے غیر حاضری وو ٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔اس کے علا وہ کچھ ریاستیں بیرون ملک شہریوں کو نہ صرف ریاست اور مقامی عہدوں کے لیے ووٹ دینے کی اجا زت دیتی ہیں بلکہ ریاست اور مقامی ریفرنڈ م میں بھی۔ اپنی مخصوص ریاست سے متعلق معلو مات کے لیے فیڈرل وو ٹنگ کے معاونتی پروگرامکے ووٹنگ کے معا ونتی ہدا یت نا مے یا بیرون ملک ووٹ فاو نڈیشن کی ویب سا ئٹ سے رجوع کیجیے۔بیرون ملک ووٹ فاؤنڈیشن ووٹروں کی وکا لت کرنے والی ایک غیر جانب دار تنظیم ہے ۔
ہر امریکی ریاست کی ووٹنگ کی اہلیت اور سکونت کے حوالے سے اپنے تقاضے ہیں۔اپنی قانونی رہا ئش کی ریاست کے متعلق معلو مات کے لیے FVAP کی ویب سائٹ سے رجوع کیجیے ۔ووٹ کے حوالے سے آپ کیقانونی رہا ئش کی ریاست عمو ما ً وہ اسٹیٹ ہو گی جہاں آپ امریکہ چھوڑنے سے پہلے آخر میں رہتے تھے ، چا ہے اب وہاں آپ کی ذاتی یا کرا ئے پر جائیداد نہ بھی ہویا مستقبل میں آپ کا وہاں جانے کا ارادہ بھی نہ ہو ۔اٹھارہ اسٹیٹس خاص طور پر ایسے امریکی شہریوں کو جنھوں نے کبھی امریکہ میں رہا ئش نہ اختیارکی ہو وہاں رجسٹر کرنے کی اجا زت دیتی ہیں جہاں والدین میں سے کوئی ایک ووٹ دینے کا اہل ہو ۔اہلیت سے متعلق سوالات اپنے مقامی انتخابی اہلکاروں کوبھجوادیں ۔
مقامی انتخابی اہل کا رو ں کا کردار
امریکہ میں تمام انتخا با ت ریاست اور مقامی سطح پر کروائے جاتے ہیں ۔آپ کی قانو نی وو ٹنگ رہا ئش کی ریاست میں مقامی انتخابی اہلکار آپ کا FPCA وصول کرکے اس علاقے میں آپ کے رجسٹر / ووٹ کرنے کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہیں۔اگر ان کے پاس آپ کے فارم یا آپ کے مہیا کردہ امریکی پتے کو استعمال کرتے ہو ئے وو ٹ ڈالنے کی اہلیت کے حوالے سے سوالات ہو ئے تو وہ آپ کو ای میل کر دیں گے ۔فارم جلدی بھیجنے میں سمجھ داری ہے۔مثالی طور پر سال کے شروع میں یا انتخاب سے کم سے کم 45 دن قبل تا کہ آپ کی درخواست پر عمل در آمد کے لیے وقت ملے اور اگر مسا ئل ہیں تو حل ہو سکیں۔منظور ہو نے کے بعد آپ کانام ان ووٹروں کی فہرست میں شامل کر دیا جا ئے گا جنھیں غیر حا ضری بیلٹ مو صول ہو تے ہیں۔
آپ کی رجسٹریشن کی تصدیق
کئی ریاستوں کی اب ویب سائٹس ہیں جہاں سے آپ اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو اپنے ووٹر رجسٹریشن ریاستوں کے بارے میں یقین نہیں یا آپ تصدیق کرنا چاہتے ہیں کہ مقامی اہلکارو ں تک آپ کی رجسٹریشن پہنچ گئی اور منظور ہو گئی تو FVAP کی ویب سائٹ یا ووٹنگ کے معا ون ہدا یت نامے سے رجوع کیجیے ۔آپ اپنے مقامی انتخابی اہلکاروں کو براہ راست لکھ سکتے ہیں یا فون کر سکتے ہیں۔
ایک با شعور ووٹر بنیے
اپنی دلچسپی کے مسائل اور امید واروں کی تحقیق میں امداد کے حوالے سے مددگار وسائل کے لیے FVAP links page سے رجوع کیجیے ۔امیدواروں ، ان کے ووٹنگ ریکارڈ اور مسائل پر ان کے مو قف کے بارے میں غیر جانب دارانہ معلو مات آسانی سے دستیاب ہیں ۔اور پرا جیکٹ اسما رٹ ووٹر جیسی کئی ویب سائٹس سے حا صل کی جاسکتی ہیں۔آپ قومی یا اپنے شہر کے اخبارات بھی آن لا ئن پڑھ سکتے ہیں یا معلو مات اور مضا مین انٹر نیٹ سے ڈھونڈ کر نکال سکتے ہیں۔انتخابات کی تا ریخو ں اور آخری تا ریخوں کی معلو مات کے لیے FVAPs کے وو ٹنگ الرٹس کے لیے اپنا نام لکھوا ئیں ۔FVAP وو ٹنگ الرٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کرتاہے ۔
ووٹنگ اور ٹیکسز
وفاقی عہدوں کے امیدواروں کے لیے ووٹ ڈالنے سے آپ کی وفاقی یا ریاستی ٹیکس کی ذمے داری متاثرنہیں ہوتی ۔ریاستی یا مقامی عہدوں کے امیدواروں کے لیے وو ٹ ڈالنے سے ریا ستی ٹیکس کی ذمے داری اثر انداز ہو سکتی ہے ۔اگر کوئی سوال ہو تو اپنے قانونی مشیر سے مشا ورت کیجیے ۔
غیر حا ضری میں ووٹنگ میں حا لیہ تبدیلیوں کا خلا صہ
نئی قانون سازی کے مطا بق ایک ہی درخواست پر متعد د انتخابات میں مسلسل غیر حا ضری بیلَٹ بھجوانے کی ریاستی ذمے داری کو ختم کر دیا گیا ہے ۔اس بات کی یقین دہا نی کے لیے کہ آپ کی غیر حا ضری بیلَٹ کی درخواست مو جودہ ہے ، FVAP ووٹروں کو تلقین کر تا ہے کہ ہر سال نئے FPCAs جمع کروائیں ۔ نومبر 2010 ءکے آغاز سے عام انتخابات ، ریاستوں اور علا قوں کو بیرو ن ملک مقیم شہریوں کو بیلَٹس 45 دن پہلے بھجوانے ہو ں گے ماسوائے ہنگامی صورتِ حال کے ۔انھیں آپ کے بغیرپْر ہو ئے بیلٹ الیکٹرونک، فیکس ، ای میل یا انٹرنیٹ ڈا ؤ ن لو ڈ کے ذریعے بھی دستیاب بنانے ہوں گے۔