امریکی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی

چند پولیس افسران کے ساتھ قونصل جنرل

امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اور امریکی ادارہ برائے انسداد منشیات اور نفاذ قانون(INL)کے اعلیٰ حکام نے سندھ پولیس اہلکاروں کیلیے چار گاڑیاں انسپکٹرجنرل سندھ غلام حیدر جمالی کے حوالے کیں۔ ایک لاکھ 26 ہزار ڈالرمالیت کی ان گاڑیوں کی یہ دوسری قسط ہے جو خواتین پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں آمدورفت میں سہولیات فراہم کرے گی۔

2011 سے جاری امریکی ادارہ برائے انسداد منشیات اور نفاذ قانون(INL)کے اس منصوبے کے تحت سندھ پولیس کو افسران کی تربیت کیلیے نصاب کی تیاری، تحقیقات میں جدید رجحانات اور انسانی حقوق کے شعبوں میں معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کراچی کے تین خواتین پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر، تزئین و آرائش اور متعلقہ سامان کی فراہمی میں بھی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔