امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام فٹ بال میچ

فٽ بال گروپ شاٽ

بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر قونصل خانے نے امریکی حکومت کے زیر انتظام انگریزی کی تربیت حاصل کرنے والی طالبات کیلیے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سندھ خواتین فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری سعدیہ شیخ بھی موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ  کا کہنا تھا کہ خواتین قوم کا مستقبل ہیں اور قوموں کی ترقی میں خواتین کی تعلیم اور ترقی بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔