سکھرمیں USAID کی جانب سےتعمیر کیے جانے والے اسکول کا افتتاح

سکھر۔کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈاہر نے روہڑی میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے قائم ہونے والے اسکول کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میںبلدیاتی نمائندوں ، مقامی عہدیداروں ، طلبا اوراساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔آج مکمل ہونے والایہ اسکول USAIDاور سندھ حکومت کے اشتراک سے قائم ہونے والے 106جدید اسکولوں میں سے ایک ہے۔ گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا جدید اور

14معیاری تعلیم حاصل کرکےمستقبل میں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈاہرنے کہا کہ صوبائی حکومت USAIDکی جانب سے سندھ کے نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں تعاون پر امریکی حکومت کی شکرگذار ہے۔جام مہتاب ڈاہر کا کہنا تھا کہ ان تمام کوششوں کی بدولت صوبہ سندھ میں تعلیم کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID)کے تحت صوبہ سندھ کے 8اضلاع میں 106جدید اسکول قائم کیے جا رہے ہیں جبکہ اس وقت 71اسکولوں کی تعمیر جاری ہے ۔منصوبے کے تحت پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکولوں میں طلبا کی حاضری میں اضافےاور تعلیم منقطع کرنے والے طلبا کو اسکولوں میں واپس لانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

4

پاکستان میں USAIDکے منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں: