امریکی پاپ بینڈ ’میری مک برائڈ‘ نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA)کے زیر انتظام بین الاقوامی موسیقی میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ بینڈ امریکی قونصل خانے کی دعوت پر دوسری بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
’میری مک برائڈ‘ کے کانسرٹ سے پہلے کراچی میں متعین امریکی ثقافتی اتاشی لی پنگ لو نے کہا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (NAPA) اپنے قیام کے دس سال مکمل کر چکا ہے۔ پاکستان میں تھیٹر اور موسیقی کی ترویج میں NAPA نے اہم کردار ادا کیا ہے۔‘ لی پنگ لو نے مزید کہا کہ ’یہ دوسری بار ہے کہ امریکی قونصل خانے نے پاپ بینڈ ’میری مک برائڈ‘ کو پاکستان مدعو کیا ہے۔ پاکستان کا پہلا دورہ بینڈ کے تمام ارکان کیلیے انتہائی خوشگوار رہا اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے متاثر ہو کر انھوں نے دوبارہ یہاں آنے کا فیصلہ کیا۔‘
امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام پاپ بینڈ ’میری مک برائڈ‘ پاکستان، سعودی عرب، ویتنام، انڈونیشیا، افغانستان اور روس سمیت 20 سے زائد ملکوں میں پرفارم کر چکا ہے۔ گٹار پر جان کینگلہ، کی بورڈ پر جانا سپرنی، بیس پر گریگ بیشرز اور ڈرمز پر مارک اسٹیپرو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ بینڈ اب تک چار البمز ریلیز کر چکا ہے۔
امریکی حکومت کے تعاون سے جاری ثقافتی پروگراموں کے بارے میں جاننے کیلیے وزٹ کریں: www.eca.state.gov