امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور نے 214 پاکستانی طلباء کے لیے عالمی مارکیٹوں کے دروازے کھول دیے

لاہور ١ اکتوبر 2021 : لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم  کے . میکانیولے نے لاہور ، گوجرانوالہ اور  سیالکوٹ کے 214  طلباء کے لیےاسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے سپانسرڈ اور اہور انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن )LIFE ( کے اشتراک سے کرایے جانے والے انگلش ورکس پروگرام کا افتتاح کیا۔ قونصل جنرل نے اساتذہ اور طلباء میں آن لائن لرننگ کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل ٹیبلٹس تقسیم کیے.

اب تک 2،560 طلباء اس پروگرام سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں اور فی الحال یہ پروگرام پاکستان کے 12 شہروں میں 1،264  طلباء کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے اس وقت پنجاب میں یہ پروگر ام لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں سپانسر ہو رہا ہے.

انگلش ورکس )ای ڈبلیو( 17-25  سالہ طالب علموں کی روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت اور اس میں اپنی مہارت  بڑھانے کے لئے کاروباری انگریزی کا 240 گھنٹے کا کورس ہے. پروگرام کا مجموعی ہدف نوجوانوں کو عم لی  زندگی اور کام میں مہارت سے آراستہ کرنا ہے جو ان کے کیریئر میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔ یہ پروگرام ان  نوجوانوں کو انگریزی ، ڈیجیٹل ، خواندگی ، قیادت ، تنقیدی سوچ ، ثقافتی ، شہری مصروفیت ، کاروباری اور پیشہ  ورانہ مہارت میں اضافہ فراہم کرتا ہے اور اس کے ساتھ  ساتھہ خواہش مند افراد کی مستقبل میں ملازمت اور معاشی  خودمختاری میں اضافہ کرے گا. ] اب تک تقریبا٢٥٠٠٠  طلباء نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس پروگرام سے  گریجویٹ کیا ہے[

قونصل جنرل میکانیولے نے اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "اس پروگرام سے حاصل کی  گیئں صلاحیتیں یہاں موجود تمام طلباء کو ان کی پڑھائی ، کام اور زندگی میں کامیاب ہونے میں مدد دیں گی۔” انہوں نے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن )LIFE ( کی بھرپور شراکتداری اور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا. قونصل جنرل میکانیولے نے مزید کہا کہ ، "یہ پروگرام آ پ کو معاشی ترقی حاصل کرنے میں اور اس میں مکمل طور پر  حصہ لینے اور ایک خوشحال ، قابل، بافخر اور پرامن پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والے کمیونٹی لیڈر  بننے کے لیے بااختیاربنایے گا.”