امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام مارٹن لوتھر کنگ کے یوم پیدائس پر تقریب

گروپ شاٹ

امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے امریکی حکومت کے انگریزی زبان کی تربیت کے پروگرام(ACCESS)  اور پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (PACC) کے طلبا کے ساتھ امریکی سماجی رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مارٹن لوتھر کنگ کی مشہور تقریر "I Have a Dream” کی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ طلبا کے درمیان مقرری اور کردارنگاری کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ ’مارٹن لوتھر کنگ ایک عظیم شخصیت تھے جنھوں نے تمام زندگی پرامن تبدیلی کیلیے جدوجہد کی۔ ان کی کوششوں کی بدولت امریکا میں یکساں حقوق کی بنیاد پر معاشرہ قائم کرنے میں مدد ملی۔‘ قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ’مارٹن لوتھر کنگ نے ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھا جہاں غربت، نسل پرستی، جنگ اور تشدد کو شکست دی جاسکے۔ ان کی زندگی نے دنیا بھر میں بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔‘

مارٹن لوتھر کنگ شہری حقوق تحریک کے مرکزی رہنما تھے جس نے امریکا میں نسل پرستی کے خاتمے کیلیے اہم کردار ادا کیا۔ مارٹن لوتھر کنگ کا یوم پیدائش 15 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے ہر سال جنوری کے تیسرے ہفتے کے پیر کے دن عام تعطیل ہوتی ہے۔