اسلام آباد (۸ ِ نومبر، ۲۰۱۶ء) – اسلام آباد میں واقع سفارتخانہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اشتراک ِکاراس وقت امریکی تبادلہ پروگراموں میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں سےدرخواستیں وصول کررہے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کو چاہیے کہ جلد از جلد اپنی درخواستیں جمع کروادیں کیونکہ آخری تاریخ تیزی سے قریب آرہی ہے۔ ان پروگراموں میں شرکت کرنے والے طالب علموں کو کسی بھی پروگرام کے اخراجات ادا نہیں کرنا ہوں گے بلکہ حکومت ِامریکہ بین الاقوامی فضائی سفر اور ان پروگراموں پر اٹھنے والا خرچہ برادشت کرے گی۔
امریکی انسٹیٹیوٹ پروگرام کی تعلیم: انڈرگریجویٹ طالب علم ، جوپبلک پالیسی میں دلچسپی رکھتے ہوں، ۲۰۱۷ء کے موسم گرما میں منعقد ہونے والے پانچ ہفتہ دورانیہ کےامریکی انسٹیٹیوٹ پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جس میں مقامی، ریاستی اور وفاقی سطح پر سرکاری پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کی جائےگی۔درخواست گزاروں کیلئے ضروری ہے کہ اس پروگرام کی تکمیل کے بعد ان کی انڈرگریجویٹ تعلیم کا کم از کم ایک سمیسٹر باقی رہتا ہو۔ دلچسپی رکھنے والے درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کیلئے درکاراہلیت کا بغور جائزہ لیں اور امریکی سفارتخانہ کی درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب درخواست فارم پُر کریں:
https://pk.usembassy.gov/education-culture/susi-program/.
اس پروگرام کیلئے درخواست دینےکی آخری تاریخ ۹ ۲ ِنومبر ہے-
۲۰۱۷ء انڈر گریجویٹ سمیسٹر ایکسچینج پروگرام: انڈرگریجویٹ طالب علم جن کی عمر ۲۵ سال یا اس سے کم ہو، ۲۰۱۷ء انڈر گریجویٹ سمیسٹر ایکسچینج پروگرام کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ منتخب ہونے والے طالب علم کل وقتی نان ڈگری تعلیم حاصل کرنےکی غرض سے امریکہ میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔اس پروگرام کیلئےیوایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے پاس درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ۲۳ ِنومبر ہے۔ مزید تفصیلات اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
سمر سسٹرز ایکسچینج پروگرام: سمر سسٹرز ایکسچینج پروگرام میں شرکت کے لئے ہائی اسکول کی ہونہارطالبات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس پروگرام میں انھیں امریکی جامعات میں دیگر مضامین کے ساتھ ساتھ سائنس، رہنمائی اور بین الاقوامی امور کی تعلیم دی جاتی ہے۔ سمر سسٹرز پروگرام کیلئے آئی ای اے آر این پاکستان کے پاس درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ ۲۰ ِنومبر ہے اور درخواست دینے کیلئے ہدایات اس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
کمیونٹی کالج انی شی ایٹو پروگرام: مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو، جو امریکہ کے ایک کمیونٹی کالج میں ایک سالہ نان ڈگری کورس مکمل کرنے کے خواہشمند ہوں،اس پروگرام کےلئے درخواست دینا چاہیے۔ امیدوار نوجوان ہوں اور زراعت، اپلائیڈ انجینئرنگ، بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، ذرائع ابلاغ،سیاحت و مہمانداری، تحفظ عامہ(ریسکیو یا ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروسز) اور بچوں کی ابتدائی تعلیم ایسےشعبوں میں سے کسی ایک میں خدمات سرانجام دے رہے ہوں۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ ۳۰ ِنومبر ہے، جبکہ مزید تفصیلات اس ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں:
امریکی محکمہ خارجہ ہر سال لگ بھگ ایک ہزار پاکستانیوں کوتبادلہ پروگراموں کے تحت امریکہ بھجوانے کیلئے مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔ مستقبل میں تبادلہ پروگراموں کے مواقع کے بارے میں معلومات کیلئے سفارتخانہ کا فیس بک پیج ملاحظہ کریں ،جو درج ذیل ہے:
https://www.facebook.com/pakistan.usembassy
یا سفارتخانہ کی مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں: