اسلام آباد (۱۸ جولا ئی، ۲۰۱۶ء)__ امریکی سفارتخانہ کے انگلش ایکسس مائیکروسکالرشپ پروگرام کے ۷۵ سابق شرکاء اسلام آباد میں ۱۶ سے ۱۷ جولائی کو منعقد ہونے پاکستان ایکسس ایلومینائے ری کنیکٹ نامی دو روزہ کانفرنس میں شریک ہوئے جس کا مقصد شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالے سے صلاحیتوں کو نکھارنا اور پاکستان بھر میں انگریزی زبان کی تعلیم کو فروغ دینا تھا۔
کانفرنس سے اپنے خطاب میں امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسرجین میک آرتھر نے کہا کہ ان انگریزی زبان کے اساتذہ اور طلبہ نے اپنی متاثر کن قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور ان میں اپنے معاشروں کی بہتری کیلئے جذبہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک ملک بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں دیرپا اور مثبت کردار ادا کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
کانفرنس میں شریک افرادنے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھا، اپنے علاقوںمیں مسائل کے حل ،نئی تکنیک اور ٹیم بلڈنگ کے حوالے سے مختلف مہارتیں سیکھنے کے علاوہ دامن کوہ کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کا ایک منصوبہ بھی مکمل کیا۔
قصور میں ۲۰۱۴ء سے ۲۰۱۶ء تک ایکسس پروگرام میں شرکت کرنے والے شان الہی نے کہا کہ انہیں پرانے ساتھیوں سے دوبارہ رابطے اور مقامی آبادیوں کے فائدے کے لئے ایلومنائی سرگرمیوں کے انعقاد پر بہت خوشی ہے۔
حال ہی میں پاکستان بھر سے لگ بھگ۳۰۰۰ طلبہ نے امریکی سفارتخانہ کے انگلش ایکسس مائیکرواسکالرشپ پروگرام میں شرکت کی ہے۔ ۲۰۰۴ء میں پاکستان میں اپنے آغاز سے اب تک تیرہ سے بیس سال تک کی عمر کے گیارہ ہزار طلبہ اب تک بعد ازاسکول انگریزی زبان کی کلاسز اور دیگر جامع تربیتی پروگرامز میں حصہ لے چکے ہیں۔شرکاء اس پروگرام کے بعد اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں امریکہ میں تبادلہ اور دیگر تعلیمی پروگراموں میں شرکت کیلئے مقابلہ کر سکیں۔امریکی محکمہ خارجہ کےآفس آف انگلش لینگویج پروگرامز کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
###