اسلا م آباد (۶ ِدسمبر، ۲۰۱۷ء) __ امریکی سفارتخانہ نے صنفی بنیاد پرروا رکھے جانے والے تشدد کے خلاف جدوجہد کی سولہ روزہ مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کلب کے اشتراک سے عورتوں پرتشدد کے خاتمے کے لئے ماہرین اور طلبہ وطالبات کے ایک پینل مباحثے کا انعقاد کیا۔
امریکی سفارتخانہ کی منسٹر قونصلر برائے امور عامہ کیتھرین کروکارٹ نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عورتوں پر تشدد کے خاتمے کی جدوجہد کی سولہ روزہ مہم کے تحت مردو زن، لڑکوں او رلڑکیوں، سرکاری حکام اور مقامی رہنماؤںسمیت سب کو دنیا بھر میں عورتوں اور لڑکیوں پر تشدد کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہونے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
مباحثے کے شرکاء نے مستحکم اور جمہوری معاشروں، شفاف اور جوابدہ نظام حکمرانی، بدترین غربت کے خاتمے اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے صنفی مساوات اور عورتوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر بات چیت کی۔
مباحثہ کا انعقاد اسلام آباد کلب میں کیا گیا جہاں ملک بھر میں امریکی سفارتخانہ کے ۱۹ لنکن کارنرز میں سے ایک قائم ہے۔ لنکن کارنرز علمی ماخذوں کےمراکز ہیں ،جو میزبان پاکستانی اداروں کے اشتراک سے سرکاری لائبریریوں، جامعات اور ثقافتی مراکز میں قائم کئے گئے ہیں اوروہاں مختلف تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ لنکن کارنرز مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستانیوں اور امریکیوں کے مابین آزادانہ ماحول میں مکالمے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں، باہمی افہام وتفہیم اور خوشحالی کو فروغ دیتے ہیں اور عوامی سطح کے روابط کو مستحکم کرتے ہیں۔ لنکن کارنرز کے پروگراموں سے طلبہ وطالبات ، اساتذہ ، صحافی، محققین اور پاکستانی نوجوان مستفید ہوتے ہیں۔
لنکن کارنرز کے بارے میں مزید جاننے کےلئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے: