لاہور، 14 جون 2022ء: امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم کے مکانیولے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر سرفراز خورشید نے لنکن کارنر لاہور کی اگلے تین سال کے لیے شراکت داری کی تجدید کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔
قونصل جنرل نے جنوری 2017 سے لنکن کارنر کی میزبانی پر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا: اس سال ہم امریکہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان 75 سالوں میں ایک چیز جو مستقل رہی ہے وہ ہے ہمارے عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات ہیں ۔ یہ کارنرز ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کی علامت ہیں۔
اس موقع پر موجود طلباء اور فیکلٹی سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل نے زور دے کر کہا کہ پاکستان بھر میں لنکن کارنر پاکستان کے ساتھ امریکہ کی پائیدار شراکت داری کا مظہر ہیں لیکن وہ لازمی طور پر پاکستانی نوجوانوں سے تعلق کے بارے میں ہیں، جوان جو پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان میں لنکن کارنر طلبا اور عوام کو امریکی حکومت کے ایکسچینج پروگرام کے سابق شرکا سے جوڑتے ہیں جو امریکہ اور امریکی اقدار کے بارے میں درست معلومات مہیا کرسکتے ہیں۔
قونصل جنرل مکانیولے نے مزید کہا کہ اکتوبر 2020 سے اب تک لنکن کارنر لاہور کے پروگراموں میں تقریبا 31 ہزار طلبا اور کمیونٹی ارکان شرکت کر چکے ہیں۔
پاکستان میں 18 لنکن کارنرز ہیں جن میں سے پانچ پنجاب میں ہیں۔ کارنرز کتابوں، رسالوں، فلموں، مفت وائی فائی اور دیگر سہولیات کے ذریعے امریکہ کے بارے میں تازہ ترین اور قابل اعتماد معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ وہ انگریزی زبان بولنے والوں، وسائل اور کمپیوٹر تک رسائی فراہم کرکے انگریزی زبان سیکھنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ کارنر میکر اسپیس ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں، جس میں تھری ڈی پرنٹر اور سٹم ایجوکیشن کٹس بھی شامل ہیں، تاکہ کارنرز آنے والے ہائی ٹیک ٹولز کی استعمال کر سکیں اور کاروباری اور اختراعی مہارتوں کوسیکھ سکیں۔