امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام پاکستانی اور امریکی جامعات کے درمیان تعاون کا معاہدہ

کراچی۔امریکی قونصل خانے کے تعاون سے یونیورسٹی آف میسا چوسٹس اور بلوچستان کی تین جامعات یونیورسٹی آف بلوچستان،سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں کراچی میں متعین قائم مقام امریکی قونصل جنرل چاڈ پیٹرسن اور معاہدے میں شریک جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چاڈ پیٹرسن نے کہا کہ معاہدے کے تحت ان چار یونیورسٹیوں کو طلبا،اساتذہ اور دیگر عملے کے باہمی اشتراک کو فرو غ دینے کا موقع ملے گا جبکہ یہ جامعات اپنے معیار تعلیم کو بھی بہتر بنا سکیں گی۔
یونیورسٹی آف میسا چوسٹس کے نمائندےمائیک ہاناہن نے کہا کہ منصوبے سے منیجمنٹ سائنسز اور بزنس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو بے انتہا فائدہ حاصل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی اشتراک کے ذریعےپاکستانی جامعات کی ضرورتوں کے مطابق معیاری نصاب اور اعلیٰ تدریسی عمل کو فروغ دیا جائے گا۔
امریکی حکومت کی جانب سے 864,000ڈالرمالیت کےمنصوبے کے تحت بلوچستان کی ان تین جامعات کےطلبا اور اساتذہ کو 2017میں مختلف تبادلہ پروگراموںپر یونیورسٹی آف میسا چوسٹس بھیجا جائے گا۔
پاکستان میں امریکی حکومت کے زیر انتظام تعلیمی اور ثقافتی منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں:
www.eca.state.gov