لاہور، فروری 19, 2019 — امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے آج 180 پاکستانی طلبا میں امریکی محکمہ خارجہ کے تحت لاہورمیں منعقد ہونے والے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام میں کامیابی کی اسناد تقسیم کیں۔ جامعہ نعیمیہ کے محتمم مفتی راغب نعیمی اور انکی اہلیہ نے بھی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی. اس تقریب کا اہتمام انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام کے انتظامی شراکت دار، لاہور انسٹیٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن نے کیا۔
انگریزی سکھانے کا یہ تربیتی پروگرام تیرہ سے بیس سال تک کی عمر کےطلبہ کی بعد از سکول انگریزی زبان کی کلاسز کے ذریعے استعداد کار بڑھانے اور جاب مارکیٹ کے لیے تیاری کے لیے ترتیب دیا گیا ہے. قونصل جنرل کرینویلگی نے شرکا کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے طلبہ کا حوصلہ بڑھاتے ہوے کہا کے انہیں اپنی انگلش کی استعداد، قیادت کرنے اور تجزیے کرنے کی صلاحیت کو پر امن اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے. انہوں نے لاہور انسٹیٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن اور جامعہ نعیمیہ کا انکی شراکت اور معاونت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ 80 ممالک میں ایکسیس پروگرام منعقد کررہا ہے. پاکستان میں 2500 سے زائد طلبہ ایکسیس پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 2004 سےاب تک 13000 سے زائد طلبہ ایکسیس پروگراموں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں-