امریکی ادارہ براۓ بین الاقوامی ترقی نے بجلی کے غیراعلانیہ تعطل میں کمی کے لیے گوجرانوالہ میں نیا نظام روشناس کروایا

لاہور میں امریکی قونصل جنرل زیکری ہارکن رائڈر اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر ظہوراحمد چوہان نے گوجرانوالہ میں ایک معیاری ڈسٹربیوشن مرکز کا افتتاح کیا- یہ مرکز امریکا کے ادارہ براۓ بین الاقوامی ترقی کے تعاون سے پورے نیٹ ورک میں بجلی کی فراھمی کی خودکار طریقے سے نگرانی کے لیۓ بنایا گیا ہے- اس نظام کی وجہ سے پاکستان بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

امریکی قونصل جنرل زیکری ہارکن رائیڈر نے کہا، "حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری کے لیے تعاون ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے”. انہوں  نے کہا کے بجلی کے شعبے کے اہلکاروں  اور ماہرین کے ساتھ ہمارا اشتراک بجلی کی صارفین تک بہتر فراہمی کے لیے ہے۔

نیا پاور ڈسٹری بیوشن  سینٹر مختلف علاقوں میں بجلی کے لوڈ سے آگاہ رکھتا ہے اور جس سے غیراعلانیہ لوڈ شڈینگ سے اجتناب میں مدد ملتی ہے. یوایس ایڈ  نے اپنے پاور  ڈسٹری بیوشن  پروگرام (پی ڈی پی ) کے ذریے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بجلی کی فراہمی کے بندوبست کو بہتر بنایا ہے.  تمام پاورڈسٹری بیوشن سینٹروں میں میعاری اور اعلیٰ ٹیکنالوجی استمعال کی گئی ہے. حاصل کردہ معلومات ان کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل میں بہتری لانے میں مددگار ہیں. اس طرح بجلی کے تقسیم کے نظام کو اورلوڈ سے بچایا جا سکتا ہے.

قائم مقام  یوایس ایڈ پنجاب ڈائریکٹر میگی شوک نے بھی تقریب میں شرکت کی.  یوایس ایڈ  کا پاور ڈسٹری بیوشن پروگرام پانچ سال قبل ٢٠١٠ میں شروع کیا گیا تھا.اس کا مقصد حکومت پاکستان کی ان کوششوں میں مدد کرنا تھا جو وہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے آپریشن کی بہتری کے لیے کر رہی تھی۔

اس پروگام کے اہداف میں بجلی کی سبسڈی کی ضرورت کا خاتمہ ، لائن لاسز کا خاتمہ، بجلی کے بلوں کی بہتر وصولی اور صارفین کے لیے بہتر خدمات شامل ہیں. پی ڈی پی  کی متعارف کردہ بہتری کی بدولت پاکستان کی معیشت ١٨ کروڑ ڈالر سالانہ کے نقصان سے محفوظ ہوئی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے مجموعی ریوینو میں ٢٥ کروڑ ڈالرسالانہ   کا اضافہ ہوا. اسی پروگرام کی وجہ سے ٢٢ لاکھ لوگوں کو بجلی کی مسلسل ترسیل ممکن ہوئی۔