امریکی اور پاکستانی حکام کی تجارتی و سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے (ٹیفا) پر بات چیت کے لئے ملاقات

پاک-امریکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) پر بات چیت کے لئے امریکی اور پاکستانی حکومتوں کے سینئر حکام نے ۱۲ مارچ کو اسلام آباد میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ شرکاء نے دوطرفہ مشرکہ ایکشن پلان کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ پلان صدر اوبامہ اور وزیر اعظم نواز شریف نے ۲۰۱۳ ءمیں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے وضع کیا تھا۔ فریقین نے بالخصوص تجارت کے فروغ، انٹرپرینیورشپ، زرعی شعبے میں جدت، انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے اقدامات اور کارکنوں کے حقوق سے متعلق امور پر بات چیت کی۔