امریکی قونصل خانے کی سندھی ویب سائٹ کا افتتاح

ایک پریزنٹیشن دے آدمی

امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے کی سندھی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہر کی نامور شخصیا ت کے علاوہ معروف ادیب اور سماجی رہنما ڈاکٹر سلیمان شیخ بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر مشہور سندھی موسیقاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ مجھے قونصل خانے کی پہلی سندھی ویب سائٹ کا افتتاح کر کے بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھی ویب سائٹ کے اجرا سے قبل اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور اور پشاور میں موجود قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح بھی کیا جا چکا ہے۔

ایک پوڈیم سے خطاب کرتے ہوئے 3 افراد کو

برائن ہیتھ نے مزید کہا کہ سندھی ویب سائٹ کے آغاز کا مقصد پاکستان اور بیرون ملک مقیم 6 کروڑ سے زائد سندھی بولنے والے افراد سے رابطہ آسان بنانا ہے۔ اس ویب سائٹ کی بدولت یہ افراد امریکی قونصل خانے کراچی کی مختلف سرگرمیوں اور امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تعاون کے بارے میں معلومات اپنی مادری زبان میں حاصل کر سکیں گے۔ برائن ہیتھ کا کہنا تھا کہ قونصل  خانہ پہلے ہی فیس بک اور ٹوئٹر پر سندھی زبان میں معلومات فراہم کر رہا ہے۔

امریکی قونصل خانے کراچی کی سندھی ویب سائٹ تک رسائی کیلیے وزٹ کریں