امریکی پاپ بینڈ ’میری مک برائڈ‘ نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

بینڈ کے اسٹیج پر کارکردگی

امریکی بینڈ ’میری مک برائڈ‘ نے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (PACC) میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ بینڈ امریکی قونصل خانے کراچی کی دعوت پر دوسری بار پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

کانسرٹ سے پہلے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں متعین امریکی ثقافتی اتاشی پریسلہ گوزمین نے کہا کہ ’مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ بینڈ کراچی کا دورہ کر رہا ہے۔ حاضرین کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ انھوں نے بینڈ کی پرفارمنس کو بے انتہا پسند کیا ۔‘ پریسلہ گوزمین نے مزید کہا کہ ’امریکی قونصل خانے کی کوشش ہے کہ اس قسم کے پروگراموں کے ذریعے برداشت، عدم تشدد اور باہمی رواداری کے جذبوں کو فروغ دیا جائے۔‘

امریکی محکمہ خارجہ کے زیر انتظام پاپ بینڈ ’میری مک برائڈ‘ پاکستان، سعودی عرب، ویتنام، انڈونیشیا،  افغانستان اور روس سمیت 20 سے زائد ملکوں میں پرفارم کر چکا ہے۔ گٹار پر جان کینگلہ، کی بورڈ پر جاناسپرنی، بیس پر گریگ بیشرز اور ڈرمز پر مارک اسٹیپرو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ بینڈ اب تک چار البمز ریلیز کر چکا ہے۔

امریکی حکومت کے تعاون سے جاری ثقافتی پروگراموں کے بارے میں جاننے کیلیے وزٹ
کریں: www.eca.state.gov