USAID کی سندھ میں تعلیم کے معیار میں بہتری کیلیے کوششیں

گروپ شاٹ

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID)،محکمہ تعلیم سندھ اور اینگرو کارپوریشن نے صوبہ سندھ میں تعلیم کے معیار میں بہتری کے باہمی سمجھوتوں پر دستخط کئے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچھوہو ،USAID کے مشن ڈائریکٹر برائے پاکستان جان گرورک اور سینئر نائب صدر اینگر کارپوریشن روحیل محمد نے سمجھوتوں پر دستخط کئے۔ اس موقع پر کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ اور USAID کے سینئر پالیسی ایڈوائزر و پروگرام منیجر سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (SBEP) رینڈی ہاٹ فیلڈ بھی موجود تھے۔

امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ اور کارپوریٹ سیکٹر نے امریکی معاونت سے جاری تعلیمی منصوبوں کا بہتر انداز میں نفاذ کر کے اعلیٰ قائدآنہ صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون سندھ میں بچوں تک تعلیم کی بہتر رسائی میں دور رس اثرات مرتب کرے گا۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کے مشن ڈائریکٹر برائے پاکستان جان گرورک نے کہا کہ آج طے پانے والا معاہدہ اور اسی قسم کے دیگر منصوبے حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کی شاندار مثال اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

USAID پاکستان، سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (SBEP) کے اطلاق میں محکمہ تعلیم سندھ کو معاونت فراہم کر رہا ہے جس کے ذریعے سندھ کے 7 اضلاع اور کراچی کے 5 ٹائونز میں 120 سرکاری اسکول تعمیر کیے جا رہےہیں۔ اس سہ فریقی معاہدے کے تحت اینگرو کارپوریشن ان اسکولوں کیلیے فنڈز کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔