امریکی ادارہ براۓ بین الاقوامی ترقی کے مشن ڈائریکٹر براۓ پاکستان، گریگوری گوٹلیب اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو افسر قیصر زمان نے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کا افتتاح کیا جو یو ایس ایڈ کے تعاون سے لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں قائم کی گئی. لاہور میں یو ایس قونصل جنرل زیکری ہارکنرائیڈر اور یو ایس ایڈ کی صوبائی ڈائریکٹر میگی شوخ بھی اس موقعے پر ان کے ہمراہ تھے. اس آئ ٹی لیب کی بدولت لیسکو ملازمین روزمرہ کام انجام دینے کے لیے کمپیوٹرمیں مہارت حاصل کریں گے اور مختلف ٹیکنالوجیز کے استعمال کو بھی فروغ دیں گے جو لیسکو کی جانب سے صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کی خاطر امریکہ کی مدد سے متعارف کروائی گئی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشن ڈائریکٹر گوٹلیب نے کہا:پ "مجھے پوری امید ہے کہ ہم آج یہاں جس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کا افتتاح کر رہے ہیں اس کی بدولت لیسکوعلاقے کی ترقی اور نشوو نما کے لیے ضروری توانائی کا بہتر طور پر انتظام کرنے کے قابل ہو گی.” امریکی وفد نے سینٹر میں لائن مین ٹریننگ کا مشاہدہ بھی کیا۔
یو ایس قونصل جنرل زیکری ہارکنرائیڈر نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہم فریقین کے عزم اور دلجمعی کی بدولت ایک دن ایسا آے گا کہ پاکستان میں بجلی کی قلّت ماضی کی بات بن جائے گی.اسی طرح کی کامیابیوں کی بدولت ایک دن ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے.” انہوں نے مزید کہا، "یہ سینٹر نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کے عمل کی بنیاد بنے گاجس سے لیسکو کے آپریشنز اور صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتربنے گی۔”۔
لیسکو آئ ٹی لیب کا قیام یو ایس ایڈ کے پاور ڈسٹربیو شن پروگرام کے تحت عمل میں آیا ہے. اس میں ایک سرور، ٢٨ کمپیوٹر، تین یو پی ایس یونٹ، نیٹ ورکنگ کی سہولیات، ملٹی میڈیا آلات، نیز فرنیچر اور ایئر کنڈ یشنز شامل ہیں. لیب میں ملازمین کو نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال سکھایا جائے گا. لیسکو میں یہ ٹیکنالوجیز یو ایس ایڈ کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہیں اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے خودکار نظام کا حصّہ ہیں. اس میں نیٹ ورک کی میپنگ کا جی آئ ایس پر مبنی اور نیٹ ورک کی توسیع و تجدید کی منصوبہ سازی کے لیے خودکار نظام بھی شامل ہے۔
امریکی حکومت یو ایس ایڈ کے ٢٠١٠ میں شروع کیے گئے پاور ڈسٹری بیو شن پروگرام کے زریعے بجلی کے شعبے میں اصلاح لانے اور توانائی کا موجودہ بحران دور کرنے میں حکومت پاکستان کی مدد کر رہی ہے. اس پروگرام کا حتمی مقصد بجلی کے شعبے میں سبسڈیوں کی ضرورت ختم کرنا اور صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانا ہے. یہ پروگرام انتظامات، پالیسی کا ضابطہ عمل اور شعبہ بجلی کی انتظامیہ بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے تاکہ نقصانات گھٹائے جاییں، بلوں کی وصولی بڑھائی جائےتا کہ کسٹمر سروسز میں اضافہ ہو. پروگرام نے بہتری کا مظاہرہ کیا ہے جس کی پیروی بجلی کی تقسیم کے سارے شعبے میں کی جا سکتی ہے۔
تقریب کے بعد مشن ڈائریکٹر گریگوری گوٹلیب نے کمیونٹی سپورٹ کنسرن نامی این جی او کا دورہ کیا جس نے حال ہی میں یو ایس ایڈ اور عورت فاؤنڈیشن کے "صنفی مساوات پروگرام” کے تحت ایک "ٹریڈ فیسلیٹیشن اینڈ کمیونیکشن سینٹر” قائم کیا ہے. انہوں نے سینٹر میں متعدد مقامی دستکار خواتین سے ملاقات کی اور ان کی بنائی ہوئی مصنوعات دیکھیں۔