ویزا

ویزے:

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آباد اور قونصلیٹ جنرل کراچی معمول کی تمام ویزہ خدمات مہیا کر رہے ہیں ۔اگرچہ بعض فوری اور نازک نوعیت  کے ویزوں کی اقسام پر سفر کرنے والوں کو ترجیح دینے کی خاطر کچھ اقسام کے ویزوں کے انٹرویوز کی اپائنمنٹس محدود ہوتی ہیں۔درخواست گزاروں کی بھاری تعداد اور قونصلر عملہ کی قلّت کے باعث ویزوں کی کئی اقسام کے لئے انتظار کی مدّت کووڈ سے پہلے والے وقت کے مقابلہ میں زیادہ ہوچکی ہے۔

آپ کے سفر کے ارادے کے مقصداور دیگر حقائق کی بنیاد پر اس بات کا تعین ہوگا کہ امریکہ کے امیگریشن قانون کی روسے آپ کو کس نوعیت کا ویزہ درکارہے۔ویزہ کے لئے درخواست دہندہ کی حیثیت سے آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ نے جس نوعیت کے ویزے کے لئے درخواست دی ہے۔اُس کی تمام شرائط پر آپ پورا اُترتے ہیں۔

آپ کے سفر امریکہ کے لئے کس قسم کا ویزہ درکار ہوگا اس امر کا تعین کرنے کے لئے آپ یو ایس ویزاز ڈاٹ اسٹیٹ ڈاٹ گوو پر  ویزہ کیٹیگریز پر ہماری ڈائریکٹری دیکھ سکتے ہیں۔

غیر ترک وطن  (نان امیگریشن) ویزے:

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آباد اور قونصلیٹ جنرل کراچی طلبہ/تبادلہ پر سفر کرنے والوں(ایف اور جے ویزے) اور عارضی ملازمین (ایچ،ایل، او،پی اور سی1ڈی ویزے)کو ترجیح دیتے ہیں۔فوری نوعیت کی دیگر سفر کی ضروریات(مثلاً زندگی اور موت کے معاملات)کی بنیاد پر سفر کرنے والوں کو مطلوبہ شرائط کا جائزہ لینا چاہئے اور جلد اپائنمنٹ لینے کے مراحل کو یہاں دیکھ لینا چاہئے۔ازراہ کرم یہ نوٹ کر لیجئے کہ چودہ برس سے کم عمر یا اُناسی برس سے زیادہ عمر کے زیادہ تر درخواست دہندگان کے ساتھ ساتھ تجدید کے بعض درخواست گزاروں کو انٹرویو سے استشنی دیا جا سکتا ہے۔ازراہ کرم یہ بات نوٹ کر لیجئے کہ ہمارے پاس درخواستوں کی بھرمار ہے اور انتظار کا وقت معمول سے کافی زیادہ طول کھینچ لیتا ہے۔

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادکا قونصلر سیکشن امریکہ میں عارضی مدت کے لئے جانے کے اورغیر معینہ مدت یا مستقل طور پر امریکہ میں رہائش رکھنے کے خواہشمند لوگوں کو ویزے کی خدمات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

ازراہ کرم امریکہ کے غیر تارک وطن ویزے کی درخواست دینے کے حوالے سے مکمل معلومات بشمول غیر تارک وطن ویزے کی اقسام کی ڈائریکٹری کے لئے ہماری گلوبل سپورٹ سروس (جی ایس ایس) کی ویب سائٹ ملاحظہ فرما لیجئے۔

سفارت خانہ یا قونصلیٹ کا دورہ کرنا

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادکا قونصلر سیکشن ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع ہے۔انٹرویو کے لئے قونصلر سیکشن جانے کے لئے آپ کو ڈپلومیٹک شٹل سروس کی عمارت واقع تھرڈ ایونیو، قائد اعظم یونیورسٹی روڈ سیکٹر جی فائیو سے ڈپلومیٹک شٹل سروس لینا ہو گی۔براہ کرم اپنی اپائنمنٹ کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شٹل سروس کی عمارت تک پہنچ جائیں۔یہ شٹل آپ کو قونصلر سیکشن کے استقبالیہ تک پہنچا دے گی جہاں محافظین جانچ پڑتال کریں گے اور پھر آپ کو سیکشن کے اندر پہنچا دیں گے۔

اوقات کار:

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادکا ویزہ سیکشن پیر سے جمعہ تک صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ماسوائے امریکہ اور پاکستان کی سرکاری تعطیلات یا انتظامی بندش کے صرف اپائنمنٹ کی بنیاد پر ترک وطن کرنے والوں اور غیر تارکین وطن کے ویزہ انٹرویوز لیتا ہے۔

حفاظتی پابندیاں: کون سی اشیاء انٹرویو کے وقت اپنے ہمراہ نہیں لانی چاہئیں

سفارت خانہ درخواست گزاروں کے کسی دوست، رشتہ دار، وکلاء یا کاروباری تعلق داروں کو انٹرویو کے وقت ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا۔درج ذیل اشیاء انٹرویو کے وقت سفارت خانہ میں ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے: موبائل فون،الیکٹرانک پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹس،کیمرے،سمارٹ گھڑیاں اور عینکیں، آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ کرنے کے آلات،لیپ ٹاپ کمپیوٹرز، پورٹیبل میوزک پلیئرز،سفری بیگ،پشت پر باندھے جانے والے بیگ،بریف کیس،سوٹ کیس،کاسمیٹکس (بشمول لیکن سپرے پرفیومز/کولون اور ٹالکم/بے بی پاوڈرتک محدود نہیں)ہر قسم کی بوتلیں،کھانے کی اشیاء یا کسی قسم کے بند لفافے یا پیکجز۔

حفاظتی عملہ دیگر اشیاء پر بھی پابندی عائد کرنے کے صوابدیدی اختیارات رکھتا ہے۔سفارت خانہ میں ممنوع اشیاء کو رکھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے آپ اپنے موبائل فون یا دیگر چھوٹی ذاتی استعمال کی اشیاء شٹل سروس کے ہاں رکھوا سکتے ہیں۔اگر آپ کوئی ممنوع اشیاء سفارت خانہ تک لے آئے ہوں تو اندر داخل ہونے سے پہلے اُن سے پیچھا چھڑانا ضروری ہوگا۔

تارکین وطن کے ویزے:

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادتمام اقسام کے تارکین وطن کے ویزوں پر کاروائی کرتا ہے۔تاہم زیادہ تر اقسام کی درخواستوں کی بھرمار اور عملہ کی قلت کے پیش نظر انٹرویوز کے لئے کافی انتظارکرنا پڑتا ہے۔چونکہ عملہ کی تعداد اور مقامی حالات استعداد کار اور وقت کے تعین پر   اثرانداز ہوتے ہیں اس لئے انتظار کی مدت کا  دورانیہ صحیح طور پر بتانا ناممکن ہے۔اگر آپ کو زندگی اور موت جیسی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے اور آپ تیز تر کاروائی کی درخواست کرنا چاہتے ہیں تو این وی سی ایکسپیڈائٹ ایٹ اسٹیٹ ڈاٹ جی او وی  اور اس ویب سائٹ پر موجود رہنمائی سے استفادہ کریں۔

اگرآپ اپنے کیس کاسٹیٹس دیکھنا چاہتے ہیں تو اس پتہ پر رابطہ کیجئے۔:

پاکستان کے شہریوں اور یہاں مقیم افراد کے لئے تارکین وطن ویزوں پر کاروائی سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادمیں کی جاتی ہے۔

کسی بھی غیر ملکی کے لئے تارک وطن کے طور پر ویزے کی درخواست دینےکے لئے ضروری ہے کہ عام طور پر اُس کو امریکہ کا کوئی شہری یا قانونی طور پر امریکہ میں مستقل طور پر مقیم قریبی رشتہ دار یا متوقع امریکی آجر سپانسر کرے اور غیر ملکی تارک وطن کے طور پر ویزے کی درخواست دینے سے پہلے اُس کی منظور شدہ درخواست موجود ہو۔سپانسر  اس عمل کا آغاز غیر مُلکی شخص کی جانب سے امریکن سٹیزن شپ ایند امیگریشن سروسز کے نام ایک درخواست سے کریگا۔  آپ چاہیں تو امریکی ویزہ کی اقسام کی ڈائریکٹری یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اور امریکہ کے لیے مختلف طرح کے امیگرینٹ ویزوں بشمول ویزہ لاٹری پروگرام کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ غیر ملکی تارک وطن کےلیے امیگریشن ویزہ یا لاٹری ویزہ کے عمل کا مرحلہ وار آغاز کر سکتے ہیں ۔

جب آپ کی درخواست امریکن سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسزکی طرف سے منظور ہو جائے اور آپ نیشنل ویزہ سینٹر

کے ساتھ ابتدائی کاروائی مکمل کر لیں یااگر آپ کو تنوع کے لئے دیئے جانے والے ویزہ لاٹری کے لئے منتخب کیا گیا ہو اورآپ کنٹکی قونصلر سینٹر کی کاروائی مکمل کر چکے ہوں  تو این وی سی یا کے سی سی کی جانب سے دی گئی ہدایات کا مشاہدہ کریں  اور مزید رہنمائی کے لیے ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

پوسٹ اسلام آباد۔ امیگریشن ویزہ کے لیے  اکثر پوچھے  جانے والے سوالات

خاندان کی بنیاد پر کی جانے والی نقل مکانی

منگیتر کا ویزہ

ملازمت کی بنیاد پر لیا جانے والا ویزہ

تنوع کے لئے دیا جانے والا ویزہ