Flag

An official website of the United States government

ویزا سے متعلق اہم معلومات

ادائیگی کے طریقے اور تفصیلات

Insert Local Payment information here.

ہم سے رابطہ کریں

For all immigrant visa-related inquiries, please start with our Islamabad Immigrant Visa Navigator.

For all non-immigrant visa-related inquiries, please start with our Nonimmigrant Visa Navigator.

Also, you may email us at:
support-pakistan@ustraveldocs.com
Or call us at:
Pakistan: 021-111-234111
United States: (703) 988-3426

Nonimmigrant Visa Inquiries

Check the status of your case at https://ceac.state.gov/CEAC/.
To submit an inquiry to the NIV section, click here.

 

سفارت خانہ یا قونصلیٹ کا دورہ کرنا

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادکا قونصلر سیکشن ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع ہے۔انٹرویو کے لئے قونصلر سیکشن جانے کے لئے آپ کو ڈپلومیٹک شٹل سروس کی عمارت واقع تھرڈ ایونیو، قائد اعظم یونیورسٹی روڈ سیکٹر جی فائیو سے ڈپلومیٹک شٹل سروس لینا ہو گی۔براہ کرم اپنی اپائنمنٹ کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے شٹل سروس کی عمارت تک پہنچ جائیں۔یہ شٹل آپ کو قونصلر سیکشن کے استقبالیہ تک پہنچا دے گی جہاں محافظین جانچ پڑتال کریں گے اور پھر آپ کو سیکشن کے اندر پہنچا دیں گے۔

اوقات کار:

سفارت خانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسلام آبادکا ویزہ سیکشن پیر سے جمعہ تک صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک ماسوائے امریکہ اور پاکستان کی سرکاری تعطیلات یا انتظامی بندش کے صرف اپائنمنٹ کی بنیاد پر ترک وطن کرنے والوں اور غیر تارکین وطن کے ویزہ انٹرویوز لیتا ہے۔

حفاظت سے متعلق معلومات

 :کون سی اشیاء انٹرویو کے وقت اپنے ہمراہ نہیں لانی چاہئیں

سفارت خانہ درخواست گزاروں کے کسی دوست، رشتہ دار، وکلاء یا کاروباری تعلق داروں کو انٹرویو کے وقت ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا۔درج ذیل اشیاء انٹرویو کے وقت سفارت خانہ میں ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے: موبائل فون،الیکٹرانک پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹس،کیمرے،سمارٹ گھڑیاں اور عینکیں، آڈیو یا وڈیو ریکارڈنگ کرنے کے آلات،لیپ ٹاپ کمپیوٹرز، پورٹیبل میوزک پلیئرز،سفری بیگ،پشت پر باندھے جانے والے بیگ،بریف کیس،سوٹ کیس،کاسمیٹکس (بشمول لیکن سپرے پرفیومز/کولون اور ٹالکم/بے بی پاوڈرتک محدود نہیں)ہر قسم کی بوتلیں،کھانے کی اشیاء یا کسی قسم کے بند لفافے یا پیکجز۔

حفاظتی عملہ دیگر اشیاء پر بھی پابندی عائد کرنے کے صوابدیدی اختیارات رکھتا ہے۔سفارت خانہ میں ممنوع اشیاء کو رکھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے آپ اپنے موبائل فون یا دیگر چھوٹی ذاتی استعمال کی اشیاء شٹل سروس کے ہاں رکھوا سکتے ہیں۔اگر آپ کوئی ممنوع اشیاء سفارت خانہ تک لے آئے ہوں تو اندر داخل ہونے سے پہلے اُن سے پیچھا چھڑانا ضروری ہوگا۔

مناسب رعایت

اگر آپ اپنی اپائنٹمنٹ میں مناسب رعایت کے خواہاں ہیں تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جب آپ سفارتخانہ کے اہلکاروں سے اپنی ملاقات کا وقت طے کرتے ہیں تو فوری طور پر رعایت کی درخواست بھی کردیں۔ ہم معذور افراد اور طبی لاچاری کی صورت میں گنجائش کی سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ مناسب رعایت کا انحصار فرد اور حالات پر ہوتا ہے۔Examples of مناسب رعایت کی چند نوعیات ایسی ہو سکتی ہیں لیکن یہ ان تک محدود نہیں

  • اگر آپ کو کسی طبی حالت یا معذوری کی وجہ سے اکیلے میں ملاقات کی ضرورت ہے تو ہم آپ کے انٹرویو کے لیے متبادل وقت مقرر کرسکتے ہیں
  • اگر آپ یا آپ کے بچے کی خصوصی ضروریات ہیں جس کے لیے کسی پرسکون جگہ میں بغیر کسی خلل کے نجی ملاقات کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم آپ کے انٹرویو کے لیے آپ یا آپ کے خاندان کے لیے ایک متبادل وقت مقرر کرسکتے ہیں۔
  • اگر آپ بات کرنے سے قاصر ہیں تو آپ کو متفقہ طور پر غیر زبانی انداز میں سوالات کا جواب دینے کی اجازت دی جا سکتی ہے جیسے قلم اور کاغذ کا استعمال
  • اگر آپ سماعت سے محروم ہیں یا آپ کو سننے میں دُشواری ہوتی ہے تو آپ کو اشاروں کی زبان میں مترجم فراہم کر سکتے ہیں
  • اگر آپ کم بصارت رکھتے ہیں تو ہم آپ کو بڑے پرنٹ میں معلومات فراہم کرسکتے ہیں

اگر آپ پیدائشی طور پر کسی نقص، جسمانی خرابی یا چمڑی کے حالات سمیت کسی طبی حالت کی وجہ سے فنگر پرنٹس فراہم کرنے سے قاصر ہیں تو ہم تو آپ کچھ انگلیوں کے لیے فنگر پرنٹس سے استثنا دے سکتے ہیں

  • انٹرویو کی چھوٹ صرف انتہائی حالات میں دی جاتی ہے جیسا کہ شدید ہنگامی طبی صورتحال کے پیش نظر، جس میں ایئر ایمبولینس میں پرواز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

قونصلر سیکشن کی انتظار گاہ اور اُس کے بیت الخلاء تک وہیل چیئر سے رسائی کی سہولت میسر ہے