کراچی۔ امریکی قونصل خانے کے زیر اہتمام لڑکیوں کیلیے والی بال تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں داود پبلک اسکول کی 40طالبات اور ان کے والدین کے علاوہ کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے بھی شرکت کی۔پاکستان کی مایہ ناز والی بال کوچز فرح سرفراز،نوعمہ فریدی اور فوزیہ ناز نے کیمپ کے شرکا کو تربیت دی ۔
اس موقع پر کوچز ، طالبات اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ والی بال جیسے کھیلوں کے ذریعے ہمیں ٹیم ورک کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔جس طرح کھیلوں کی ٹیموںمیں مختلف صلاحیتوں
کے حامل بہترین افراد کی ضرورت ہو تی ہے اسی طرح قومیں بھی اس وقت ہی ترقی کرتی ہیں جب ان میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرد کو کامیابی کے بھر پور مواقع ملیں۔
:امریکی قونصل خانے کے ـ’اسپورٹس ڈپلومیسی‘منصوبے کے تحت کھیلوں کےمقابلوں کے ذریعے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی حکومت کے زیر اہتمام ثقافتی اور تعلیمی منصوبوں کے بارے میں مزید جاننے کیلیے وزٹ کریں: www.eca.state.gov pk.usembassy.gov/embassy-consulates/karachi/