پاکستان طلبہ وطالبات اور اُن کے والدین کی امریکی جامعات  کے نمائندوں سے  ملاقات 

رابطہ: شعبہ امور عامہ             ۴     ِاکتوبر ، ۲۰۱۹ ء

سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ برائے فوری اجراء

فون:۰۵۱۲۰۱۵۴۲۷؛ ۰۵۱۲۰۱۴۴۲۳ ۳۱/۲۰۱۹ء

پاکستان طلبہ وطالبات اور اُن کے والدین کی امریکی جامعات  کے نمائندوں سے  ملاقات 

           اسلام آباد (۴ِاکتوبر ، ۲۰۱۹ء)__ ہزاروں تدریسی  پروگراموں ، عالمی معیار کے تعلیمی اداروں  کی موجودگی اور   انتخاب تعلیم کے بے مثال امکانات کے ساتھ امریکہ  اعلی ٰ تعلیم کے   اَن گِنت  مواقع پیش کرتا ہے۔ پاکستانی طالبعلموں کو امریکہ میں حصولِ تعلیم کے ثمرات سے بہتر طور پرآگاہ کرنے کے لیے پچیس امریکی تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے   رواں ماہ ایجوکیشن یو ایس اے کے پندرویں سالانہ  دورہ جنوبی ایشیا کے موقع پر ہزاروں طالبعلموں اور والدین سے ملاقاتیں کیں۔ اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دوروں، اسلام آباد، لاہور اور کراچی  کے کالجوں میں تعلیمی میلوں کے دوران   میں امریکی نمائندوں نے اپنی اپنی جامعات کے تعلیمی پروگراموں ، داخلہ کے طریقہ ہائے کار اور مالی اعانت کے  امکانات  کے بارے میں  قیمتی معلومات فراہم کیں۔ 

پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کے نائب سربراہ جان ہوور نے اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا کہ ان کا ملک زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو حصولِ تعلیم کے لیے خوش آمدید کہنے  کے لیے چشم براہ ہے۔  انہوں نے مزید کہا، "کئی دہائیوں پر مُحیط  ہماری شراکت داری بامعنی اور مؤثر پیشہ ورانہ اور تعلیمی   نظام  کے تعاون  کے فروغ کا سبب  بنی  ہے ، جبکہ   تاحیات قائم ہونے والی  دوستیاں کا توکیا ہی کہنا ہے۔ ہم اپنے امریکی کیمپسوں  میں مزید پاکستانی طالبعلموں کو دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔” 

ایجوکیشن یو ایس اے پاکستان  دراصل  امریکہ میں  اعلی ٰ تعلیم  کی سہولت حاصل کرنے کا  سرکاری ذریعہ  اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ۱۷۵ ممالک میں قائم ۴۲۵ مفت مشورہ مراکز برائے  طلبہ  کے سلسلہ کی کڑی ہے ۔ پاکستان میں ایجوکیشن یو ایس اے کا انتظام  یو ایس اِی ایف پی،    حکومت پاکستان اور امریکہ کی  جانب سے ۱۹۵۰ ء میں قائم کیا جانے والا باہمی تعلیمی کمیشن،  چلاتا ہے۔ 

اس موقع پر  یو ایس اِی ایف پی کی سربراہ ریٹا اختر  نے دورہ جنوبی ایشیا کے انعقاد اور ذہین اور پُر عزم  پاکستانی طالبعلموں کو تعلیمی مواقع سے روشناس  کروانے میں کامیابی پر اظہار مسّرت کیا ۔  ان کا کہنا تھا کہ جامعات کے نمائندے پاکستانی طالبعلموں کے اعلیٰ معیار کی داد دیتے ہوئے انکی امریکہ میں حصولِ تعلیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ 

مغربی کینٹکی یونیورسٹی کے  بریسن کیلٹنر  نے بہار ۲۰۱۹ ء کے وفد میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےدورہ کے انعقاد، مہمان نوازی اور عملہ اور نمائندگان کے مابین تعاون  کو  متاثر کُن قرار دیا ۔ ان کے بقول ان کو  طالبعلموں سے ملاقاتوں کی توسط سے  بہترین روابط اُستوار کرنے میں کامیابی ہوئی۔

ایجوکیشن یو ایس اے پاکستان کی مفت مشورہ سہولیات  کے بارے میں مزید معلومات کے لیے  مندرجہ ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کیجیے:

www.usefpakistan.org